اسکولی تعلیم میں ڈراپ آوٹ شرح صفر ہوئی، ہمارے ساندیپنی اسکول ماڈل کی ملک میں تعریف ہو رہی ہے: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اندور میں پونیودے پرکلپ پروگرام سے خطاب کیا- اسکولی طالبات کو عظیم شخصیات کی زندگی پر مبنی کتابیں اور کاپیاں تقسیم کیں بھوپال، 11 جولائی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ تعلیم ہی معاشرے میں تبد
اندور میں پونیودے پرکلپ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو


وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اندور میں پونیودے پرکلپ پروگرام میں طالبات کو کتابیں تقسیم کیں


وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اندور میں پونیودے پرکلپ پروگرام سے خطاب کیا- اسکولی طالبات کو عظیم شخصیات کی زندگی پر مبنی کتابیں اور کاپیاں تقسیم کیں

بھوپال، 11 جولائی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ تعلیم ہی معاشرے میں تبدیلی لانے کا سب سے بڑا اور موثر ذریعہ ہے۔ ہمارے ساندیپنی اسکول، پی ایم شری اسکول اور وزیر اعظم کالج آف ایکسی لینس کی شکل میں ریاست میں تعلیم کی تروینی (تثلیث) بن رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مدھیہ پردیش نے پرائمری اسکولی تعلیم کی سطح پر ڈراپ آوٹ شرح کو صفر کرنے کا تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ ہمارے ساندیپنی اسکول ماڈل کی پورے ملک میں تعریف ہو رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو ہفتہ کے روز اندور میں ہند رشک پونیودے پرکلپ کے پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے اسکولی طالبات کو ملک کی عظیم شخصیات کی سوانح عمری پر مبنی مفت کتابیں اور کاپیاں تقسیم کیں۔ وزیر اعلیٰ نے اسکولی طالبات سے گفتگو کر کے انہیں شفقت کے ساتھ زندگی میں خوب ترقی کرنے کی دعائیں بھی دیں۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ہماری حکومت بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارے بچے خوب پڑھیں، لکھیں اور زندگی میں آگے بڑھیں، اس کے لیے ہم قومی تعلیمی پالیسی-2020 کے مطابق بچوں کو جدید طریقے سے معیاری، روزگار پر مبنی اور اخلاقی اقدار سے آراستہ تعلیم دلانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ اس سال بورڈ امتحانات میں ہمارے سرکاری اسکولوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سرکاری اسکولوں کا رزلٹ پرائیویٹ اسکولوں سے بہتر رہا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال بورڈ کے امتحانی نتائج میں ہمارے ساندیپنی اسکول کے 58 طلبہ نے ریاستی سطح کی میرٹ لسٹ میں جگہ بنائی ہے۔

اس موقع پر وزیرِ آبپاشی تلسی رام سلاوٹ، اندور کے رکن پارلیمنٹ شنکر لالوانی، سابق وزیر اور رکن اسمبلی اوشا سنگھ، سابق وزیرِ مملکت اور رکن اسمبلی مہیندر ہارڈیا، خاتون رکن اسمبلی مالنی گوڑ، رکن اسمبلی گولو شکلا، رکن اسمبلی بھگوان داس سبنانی، مدھیہ پردیش اسٹیٹ کوآپریٹو شیڈولڈ کاسٹ فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین ساون سونکر، سماجی کارکن گورو رندیوے، شرون چاوڑا، سمت مشرا سمیت دیگر عوامی نمائندے اور بڑی تعداد میں اسکولی طلبہ موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande