گورکھپور: شجرکاری مہم کی وجہ سے اتوار کو جنتا درشن ملتوی
۔وزیر اعلیٰ یوگی کی اپیل، سبھی لوگ لگائیں ایک پیڑ ماں کے نام گورکھپور، 11 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش میں ریکارڈ 35 کروڑ پودے لگانے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے، 12 جولائی کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی رہنمائی میں منعقد ہونے والے پودا روپن مہایگیہ (ش
CM-PUBLIC-INTERACTION-SESSION


۔وزیر اعلیٰ یوگی کی اپیل، سبھی لوگ لگائیں ایک پیڑ ماں کے نام

گورکھپور، 11 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش میں ریکارڈ 35 کروڑ پودے لگانے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے، 12 جولائی کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی رہنمائی میں منعقد ہونے والے پودا روپن مہایگیہ (شجرکاری مہم )2026 میں زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے اتوار کو شری گورکھناتھ مندر میں صبح کے جنتا درشن پروگرام کو ملتوی رہے گا۔

یہ اطلاع شری گورکھناتھ مندر کے دفتر کی جانب سے ہفتہ کو دی گئی ۔ جاری کردہ معلومات کے مطابق، 12 جولائی بروز اتوار کو صبح 7:45 بجے، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ گورکھپور لنک ایکسپریس وے کے قریب ایک پودا لگا کر پودا روپن مہا یگیہ2026 کا افتتاح کریں گے۔ اس وجہ سے، اتوار کی صبح شری گورکھناتھ مندر میں کوئی جنتا درشن نہیں ہوگا۔ دریں اثنا، وزیر اعلیٰ نے ریاست کے تمام لوگوں سے پودا روپن مہا یگیہ میں اپنا تعاون دینے کے لئے کم از کم ایک پودا ضرور لگا نے اور اس کی حفاظت کا عہد کرنے کی اپیل کی ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل کے مطابق ہر شہری کو ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ لگا کر ماحولیاتی تحفظ کے عزم کو کامیابی میں بدلنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande