جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے تیرتھ یاتریوں کا قافلہ وادی کے لئے روانہ
جموں، 11 جولائی (ہ س)۔ شری امرناتھ یاترا کے سلسلے میں ہفتہ کے روز 9,182 یاتریوں پر مشتمل تیرتھ یاتریوں کا دسواں قافلہ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جموں کے بھگوتی نگر یاتری نیواس بیس کیمپ سے جنوبی کشمیر میں واقع مقدس امرناتھ غار کی جانب روانہ ہوا۔
Amarnath


جموں، 11 جولائی (ہ س)۔ شری امرناتھ یاترا کے سلسلے میں ہفتہ کے روز 9,182 یاتریوں پر مشتمل تیرتھ یاتریوں کا دسواں قافلہ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جموں کے بھگوتی نگر یاتری نیواس بیس کیمپ سے جنوبی کشمیر میں واقع مقدس امرناتھ غار کی جانب روانہ ہوا۔ سرکاری حکام کے مطابق روانہ ہونے والے یاتریوں میں 2,435 خواتین، 256 سادھو، 46 سادھویاں اور 31 بچے بھی شامل ہیں۔ تیرتھ یاتریوں کو علی الصبح دو الگ الگ قافلوں کی صورت میں اننت ناگ کے ننوان-پہلگام اور گاندربل کے بالتال بیس کیمپوں کے لیے روانہ کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ 206 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کے ذریعے 5,877 یاتری پہلگام راستے سے روانہ ہوئے، جبکہ 127 گاڑیوں میں سوار 3,305 یاتریوں نے بالتال کے مختصر راستے کو اختیار کیا۔

قابل ذکر ہے کہ سطح سمندر سے تقریباً 3,880 میٹر کی بلندی پر واقع شری امرناتھ گپھا کی 57 روزہ سالانہ یاترا 3 جولائی سے شروع ہوئی تھی، جو 28 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

حکام کے مطابق جاری یاترا کے دوران اب تک دو لاکھ سے زائد عقیدت مند بابا برفانی کے درشن کر چکے ہیں، جبکہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے یاتریوں کی سہولت اور سلامتی کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande