دہیسر کی کان میں ڈوبنے سے دو نوجوان جاں بحق
ممبئی ، 11 جولائی (ہ س)۔ ممبئی کے دہیسرعلاقے میں ہفتہ کی صبح ایک افسوسناک حادثے میں کان میں ڈوبنے سے دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور دہیسر پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل
Accident Maha Dahisar Drowning


ممبئی ، 11 جولائی (ہ س)۔ ممبئی کے دہیسرعلاقے میں ہفتہ کی صبح ایک افسوسناک حادثے میں کان میں ڈوبنے سے دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور دہیسر پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کر دیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 19 سالہ پیوش گپتا اور 19 سالہ اوم انکش سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں دہیسر کے رہائشی تھے۔ ہفتہ کی صبح دونوں دوست کیتکی پاڑا علاقے میں واقع ایک کان میں نہانے کے لیے گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کان میں پانی کی گہرائی کا صحیح اندازہ نہ ہونے کے باعث دونوں نوجوان گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی ٹیمیں فوری طورپرجائے وقوع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔ کافی کوششوں کے بعد دونوں نوجوانوں کو پانی سے باہر نکال کر فوری طور پر شتابدی اسپتال لے جایا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کر کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ یہ بھی جانچ کی جارہی ہے کہ متعلقہ کان میں حفاظتی انتظامات موجود تھے یا نہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande