سڑک حادثے میں دو چچازاد بھائی جاں بحق
ڈونگر پور، 10 جولائی (ہ س)۔ شہر کی مصروف ترین شاستری کالونی روڈ پر جمعہ کی صبح 8 بجے کے قریب پیش آنے والے ایک المناک سڑک حادثے میں دو چچازاد بھائیوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ روڈویز بس کی ٹکر سے بائیک سوار دونوں نوجوان سڑک پر گر گئے اور بس کا پیچھے
سڑک حادثے میں دو چچازاد بھائی جاں بحق


ڈونگر پور، 10 جولائی (ہ س)۔ شہر کی مصروف ترین شاستری کالونی روڈ پر جمعہ کی صبح 8 بجے کے قریب پیش آنے والے ایک المناک سڑک حادثے میں دو چچازاد بھائیوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ روڈویز بس کی ٹکر سے بائیک سوار دونوں نوجوان سڑک پر گر گئے اور بس کا پیچھے کا پہیہ ان کے سر پر چڑھ گیا۔ حادثے کے بعد بس ڈرائیور بس سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ پولس نے معاملہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

کوتوالی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر بھرت مینا نے بتایا کہ حادثہ بس اسٹینڈ سے تحصیل چوراہا روڈ پر میواڑ فرنیچر کے سامنے پیش آیا۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روڈ ویز کی بس کی سائیڈ بائک سے ٹکرا گئی جس سے دونوں نوجوان توازن کھو بیٹھے اور سڑک پر گر گئے۔ بس کا پچھلا پہیہ پھر ان کے سروں کے اوپر سے گزر گیا۔ دونوں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کے باعث جائے وقوعہ پر افراتفری مچ گئی اور کافی دیر تک ٹریفک میں خلل پڑا۔مرنے والوں کی شناخت کھیرواڑا رہائشی نریش کھٹیک (29) ولد منی لال کھٹیک اور گوپال کھٹک (30) ولد رام چندر کھٹیک کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں چچازاد بھائی ہیں۔ پولیس کے مطابق نریش کے چچا لکشمن کھٹیک کی موت اندراکھیت گاوں میں ہوئی تھی۔ وہ دونوں آخری رسومات میںشامل ہونے کے لیے آئے تھے۔ جمعہ کی صبح وہ لاش کو پہنانے کیلئے کرتہ پر پریس کروانے کیلئے ڈونگر پور شہر آئے تھے۔واپس لوٹتے ہی یہ حادثہ ہوگیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande