یوپی میں موسلا دھار بارش، وزیراعلیٰ نے حکام کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی
لکھنو¿، 10 جولائی (ہ س)۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش میں شدید بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے جانی نقصان، مویشیوں اور معاشی نقصان کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیااور افسروں کو راحت ا
بارش


لکھنو¿، 10 جولائی (ہ س)۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش میں شدید بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے جانی نقصان، مویشیوں اور معاشی نقصان کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیااور افسروں کو راحت اور بچاو¿ کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اتر پردیش کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ ریاست کے مختلف علاقوں سے جانی نقصان، جانوروں کے نقصان اور دیگر نقصانات کی خبریں آرہی ہیں۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس کا نوٹس لیا اور مرنے والوں کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے موسلا دھار بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا جائزہ لینے اور 24 گھنٹے میں معاوضہ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے تمام سینئر افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیلڈ میں جائیں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ افسران متاثرہ خاندانوں سے رابطہ کریں اور ہر ممکن مدد فراہم کریں۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج 46 اضلاع کے لیے بارش کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ کشی نگر، مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، بلرام پور، شراوستی، بہرائچ، لکھیم پور کھیری، سیتا پور، بجنور، امروہہ، مراد آباد، رام پور، بریلی، پیلی بھیت، شاہجہاں پور، سنبھل، بدایوں اور آس پاس کے علاقوں میں شدید بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

اعظم گڑھ، مو، بلیا، دیوریا، گورکھپور، سنت کبیر نگر، بستی، گونڈہ، ہردوئی، اناو،فرخ آباد، قنوج، کانپور دیہات، کانپور نگر، اناو، لکھنو، بارہ بنکی، رائے بریلی، امیٹھی، سلطان پور، ایودھیا، امبیڈکرنگر،سہارن پور،شاملی، مظفر نگر، میرٹھ، ہاپوڑ، بلند شہر، علی گڑھ، ہاتھرس، کاس گنج، ایٹہ، اوریا اور آس پاس کے علاقے میں ایلوالرٹ جاری کیا گیا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande