
تلنگانہ کے نئے چیف سکریٹری کی گورنر سے ملاقاتحیدرآباد، 9 جولائی (ہ س)۔
تلنگانہ حکومت کے نئے چیف سکریٹری سنجے جاجونے جمعہ کوریاست کے گورنرشیو پرتاپ شکلا سے ملاقات کی۔ گورنرنے سنجے جاجوکوتلنگانہ حکومت کے چیف سکریٹری کاعہدہ سنبھالنے پرمبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سنجے جاجو ریاست کی ہمہ جہت ترقی، عوام کی فلاح و بہبود اور بہتر طرزِ حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے پوری لگن اور ذمہ داری کے ساتھ کام کریں گے۔ ملاقات کے دوران گورنر اور چیف سکریٹری کے درمیان ریاستی انتظامیہ سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق