
کولکاتہ، 10 جولائی (ہ س) ۔
انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) چمپئن موہن باغان سپر جائنٹ نے اپنے حریف ایسٹ بنگالسے اسٹار مڈ فیلڈر میگوئیل فیگویراکو دو سال کے قرار پر ٹیم میں شامل کر لیا ہے ۔ کلب نے جمعہ کو باضابطہ اعلان کیا۔
برازیل کے میگوئل فیگویرا نے ہندوستانی فٹبال میں اپنے پہلے ہی سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسٹ بنگال کو خطاب جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی شاندار کارکردگی پر انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور گولڈن بال کا ایوارڈ بھی ملاتھا۔ پچھلے آئی ایس ایل سیزن میں، فیگویرا نے 12 میچوں میں دو گول کیے اور پانچ میں تعاون فراہم کیے۔ ہندوستان آنے سے پہلے، انہوں نے بنگلہ دیش کے بسوندھرا کنگز کلب کے لیے تین کامیاب سیزن کھیلے، جہاں ان کی کارکردگی نے انھیں پہچان دلائی۔
موہن باغان میں شامل ہونے پر، فیگویرا نے کہا، موہن باغان کے حامی انتہائی پرجوش ہیں، بالکل برازیل کے فٹ بال شائقین کی طرح۔ گزشتہ ایک سال میں کولکاتہ میں کھیلتے ہوئے میں نے دیکھا کہ گرین اور مارون کے شائقین اپنی ٹیم سے کتنا پیار کرتے ہیں۔ میچ جیتنا اور ٹرافیاں اٹھانا ان کی اولین ترجیح ہے۔ میں اس طرح کے دباو¿ میں کھیلنا پسند کرتا ہوں اور میں جلد ہی گرین اینڈ میرون جرسی پہن کرمیدان میں اترنے کا انتظار کررہا ہوں۔ ملک کے سب سے بڑے کلب کے لیے اپنے جنونی حامیوں کے سامنے کھیلنا میرے لیے انتہائی دلچسپ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا، جب موہن باغان کی جانب سے پیشکش آئی تو میں نے سب سے پہلے جس شخص کو اس کے بارے میں بتایا وہ میری بیوی تھی۔ ملک کے بہترین کلب میں شامل ہونے کا موقع سنجیدگی سے غور کرنے کی چیز تھی۔ ہم نے کئی دنوں تک اس پر بحث کی اور کلب کے ساتھ مسلسل بات چیت کی۔ بالآخر، میں نے نئے سیزن میں موہن باغان سپر جائنٹس کے لیے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ