ایشیائی انڈر-23 ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ہندوستان نے پہلے دن 1 گولڈ سمیت 5 تمغے جیتے
اورڈوس، 10 جولائی (ہ س)۔ ایشیائی انڈر-23 ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2026 میں ہندوستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے جمعرات کے روز پہلے ہی دن ایک گولڈ، ایک سلور اور تین کانسے سمیت کل پانچ تمغے اپنے نام کیے۔ ہندوستان کا واحد سونے کا تمغہ مکسڈ 4x400 میٹر ریلے ٹی
آستک پردھان، سینڈرا مول سابو، سیتو مشرا اور شراونی سچن سانگلے کی ہندوستانی چوکڑی نے گولڈ جیتا


اورڈوس، 10 جولائی (ہ س)۔ ایشیائی انڈر-23 ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2026 میں ہندوستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے جمعرات کے روز پہلے ہی دن ایک گولڈ، ایک سلور اور تین کانسے سمیت کل پانچ تمغے اپنے نام کیے۔ ہندوستان کا واحد سونے کا تمغہ مکسڈ 4x400 میٹر ریلے ٹیم نے جیتا۔

آستک پردھان، سینڈرا مول سابو، سیتو مشرا اور شراونی سچن سانگلے کی ہندوستانی چوکڑی نے 3:18.64 سیکنڈ کا وقت نکال کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ یہ دن کا ہندوستان کے لیے آخری ایونٹ تھا۔

ہندوستان کو پہلا تمغہ بھرت پریت سنگھ نے دلایا، جنہوں نے مردوں کے ڈسکس تھرو میں 52.91 میٹر کی بہترین کوشش کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔ چین کے لی ژکسن نے 60.79 میٹر کے ساتھ سونا اور ان ہی کے ملک کے جیانگ جیہاو نے 59.60 میٹر کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔

مردوں کی 5000 میٹر دوڑ میں ہندوستان نے دو تمغے حاصل کیے۔ شیواجی پرشورام مدپّاگوڑا نے 14:08.19 منٹ کے وقت کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ ونود سنگھ نے 14:23.67 منٹ میں دوڑ مکمل کر کے کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ جاپان کے روئی سوزوکی نے 14:01.24 منٹ کے وقت کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا۔

دن کا پانچواں تمغہ پراچی دیوکر نے خواتین کے 3000 میٹر اسٹیپل چیز مقابلے میں جیتا۔ انہوں نے 10:32.69 منٹ کا وقت نکال کر کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ اس مقابلے میں چین کی یانگ ییتنگ نے 10:14.68 منٹ کے ساتھ سونا اور لیو یوکسن نے 10:25.51 منٹ کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔

ایشیائی انڈر-23 ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے پہلے ایڈیشن میں ہندوستان کی جانب سے 53 ایتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں۔ پہلے دن کی کارکردگی کے ساتھ ہندوستانی دستے نے ٹورنامنٹ میں دم دار شروعات کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande