
سرینگر، 10 جولائی (ہ س)۔ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں کے پی کالونی کے قریب ویسو کے مقام پر جموں سری نگر قومی شاہراہ پر جمعہ کو نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ایک لڑکی کی موت ہوگئی۔ حکام نے بتایا کہ لڑکی کو کے پی کالونی، قاضی گنڈ کے قریب ویسو کے مقام پر ہائی وے پر ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ لڑکی کو فوری طور پر علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اننت ناگ منتقل کیا گیا اور بعد میں اسے اعلیٰ نگہداشت کے لیے سکمز صورہ ریفر کر دیا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت خوشبو جان دختر بلال احمد وگے ساکنہ کلگام بیہی باغ یاری پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے گاڑی کی شناخت اور فرار ڈرائیور کا سراغ لگانے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir