
نوئیڈا، 10 جولائی (ہ س)۔ نوئیڈا میں ایک 27 سالہ شخص پیدل جاتے ہوئے سڑک پرپانی بھر جانے کی وجہ سے گہرے نالے کو نہیں دیکھ سکا اور نالے میں جا گرا۔ اس حادثے میں اس کی موت ہو گئی۔ تھانہ سیکٹر 58 پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
تھانہ سیکٹر 58 کے انچارج انسپکٹر امت کمار نے بتایا کہ نوجوان کی شناخت 27 سالہ آرین ساکن اٹا گاوں کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ جمعرات کی شام پیدل جا رہا تھا۔ موسلادھار بارش کے باعث سڑک پر پانی بھر گیا۔ سیلاب کی وجہ سے وہ وہاں سے بہنے والے بڑے نالے کو دیکھ نہیں سکا اور چلتے چلتے نالے میں جا گرا۔ اس میں حادثے میں وہ ڈوب گیا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور آس پاس کے مکینوں نے اسے نالے سے باہر نکالا اور نوئیڈا ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ انسپکٹر انچارج نے بتایا کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد