بچوں کی نقل و حرکت پر نظررکھنا والدین کی اہم ذمہ داری
بچوں کی نقل و حرکت پر نظررکھنا والدین کی اہم ذمہ داریحیدرآباد، 10 جولائی (ہ س)۔ بچوں کی نقل وحرکت، عادات اور دوستوں پرنظررکھناوالدین کی اہم ذمہ داری ہے، کیونکہ بچوں کی شخصیت اور کردارکی تشکیل میں والدین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ ان خیالات کا
بچوں کی نقل و حرکت پر نظررکھنا والدین کی اہم ذمہ داری


بچوں کی نقل و حرکت پر نظررکھنا والدین کی اہم ذمہ داریحیدرآباد، 10 جولائی (ہ س)۔ بچوں کی نقل وحرکت، عادات اور دوستوں پرنظررکھناوالدین کی اہم ذمہ داری ہے، کیونکہ بچوں کی شخصیت اور کردارکی تشکیل میں والدین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیرانتظام مولانا آزاد ماڈل اسکول اردو میڈیم، وٹے پلی، حیدرآباد کے سمینار ہال میں منعقدہ اولیائے طلبہ کے تربیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی نگرانی اسکول کی ہیڈ مسٹریس آسیہ تحسین نے کی۔ مولانا حسامی نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کے لیے عملی نمونہ ہوتے ہیں، خصوصاً چھوٹے بچے اپنی والدہ کواپنا آئیڈیل سمجھتے ہیں اوروالدین کی عادات واطوار اورطرزِعمل ان کی شخصیت پرگہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔اس لیے ضروری ہے کہ والدین خود حسنِ اخلاق،نظم و ضبط اوراچھے کردار کا مظاہرہ کریں تاکہ بچے بھی انہی اوصاف کو اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین جن اخلاقی اقدارکواپنے بچوں میں پیداکرنا چاہتے ہیں،پہلے خودان پرعمل کریں، کیونکہ عمل کے ساتھ کی جانے والی نصیحت زیادہ مؤثرثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے بچوں کوپابندی کے ساتھ اسکول بھیجنے، صفائی ستھرائی کاخیال رکھنے اورغیرحاضری یاتاخیرسے بچنے کوبھی والدین کی اہم ذمہ داری قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو مارنے، ڈانٹنے یا طعنے دینے کے بجائے محبت، شفقت اورخلوص کے ساتھ سمجھانا چاہیے اورانہیں اخلاقی کہانیاں اورانبیائے کرامؑ کے واقعات سنانے چاہئیں تاکہ ان کے کرداراوراخلاق میں بہتری پیداہو۔انہوں نے مولانا آزاد ماڈل اسکول کو ایک ممتاز تعلیمی ادارہ قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ حیدرآباد کا واحد قومی سطح کااردومیڈیم اسکول ہے جہاں سی بی ایس ای نصاب کے تحت جماعت اول سے بارہویں تک تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں بارہویں جماعت کے بعد بی اے کی تعلیم حاصل کرنے کا بھی موقع موجود ہے، جبکہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ (این آئی او ایس) کی شاخ اورمولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی نظامِ تعلیم کااسٹڈی سنٹربھی قائم ہے، جہاں تقریباًایک ہزارطلبہ زیرتعلیم ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande