
حیدرآباد پولیس میں بڑے پیمانے پر انسپکٹرز کے تبادلےحیدرآباد ،10 جولائی (ہ س)۔
حیدرآباد سٹی پولیس نے انسپکٹرزآف پولیس کے بڑے پیمانے پرردوبدل کاحکم دیا ہے، پولیس اسٹیشنوں اورخصوصی ونگزمیں30 افسران کے تبادلے اورتقرری کاحکم دیا ہے۔ پولیس اسٹیبلشمنٹ بورڈ نے اپنے اجلاس کے دوران تبادلوں کی منظوری دی، انتظامی بنیادوں پرفوری اثر کے ساتھ جاری کیاگیا۔
اہم تبدیلیوں میں، انسپکٹر آررویندرکوچندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر(ایس ایچ او)کے طورپرتعینات کیا گیا ہے، جنہیں سکریٹریٹ سیکورٹی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ فلک نماپولس اسٹیشن کے سبکدوش ہونے والے ایس ایچ او ای جنگیاکواسپیشل برانچ میں تبدیل کردیا گیا ہے، جب کہ ایم اپالا نائیڈوجوپی سی آرسکندرآباد زون میں خدمات انجام دے رہے تھے، کوفلک نماپولس اسٹیشن کانیا ایس ایچ اوتعینات کیاگیاہے۔
ایک اوراہم ردوبدل میں اے ستیہ کوسیف آباد پولس اسٹیشن سے تبدیل کرکے عطاپورپولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوکے طورپرخدمات کے لئےمامورکیا،جبکہ کے ناگیشورراؤکوعطاپورسے سیف آبادمنتقل کردیاگیا ہے۔ ایل مدھوبابو،جوپہلے چلکل گوڑہ پولیس اسٹیشن کے ڈیٹیکٹیو انسپکٹر (ڈی آئی)تھے،کوایم ملیشام کی جگہ چکڑپلی پولیس اسٹیشن کا ایس ایچ اومقررکیاگیا ہے، جنہیں وزیراعلی کی رہائش گاہ کی سیکورٹی سے منسلک کمانڈ کنٹرول سنٹرمیں تعینات کیا گیاہے۔ چودھری این بوس کرن کی جگہ سریش بابو کو اسپیشل برانچ سے گاندھی نگر تھانے کا ایس ایچ اوتعینات کیا گیا ہے، جن کا ٹریفک انتظامیہ میں تبادلہ کیاگیا ہے۔ بی روی کرن، اس سے قبل افضل گنج پولس اسٹیشن کے ڈی آئی کو لالہ گوڑہ پولس اسٹیشن کاایس ایچ اوتعینات کیا گیا ہے، جب کہ ٹی اشوک کمارکوسی سی ایس،ڈیٹیکٹیوڈیپارٹمنٹ میں منتقل کیاگیاہے۔ سی سری نواس کو بی ستیہ نارائنا کی جگہ میلاردیو پلی پولیس اسٹیشن کا ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے، جنہیں ویمن سیفٹی ونگ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ ایم راما کرشنا کو پنجگٹہ پولیس اسٹیشن سے آئی ٹی سیل میں منتقل کردیا گیا ہے، ای جہانگیریادونے پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن کے نئے ایس ایچ اوکے طورپرچارج سنبھال لیا ہے۔دیگر قابل ذکرپوسٹنگ میں بی روی کمارکوبورابنڈہ پولس اسٹیشن کے ایس ایچ او کے طورپر،ایس رمیش کوآدی بٹلہ پولس اسٹیشن کے ایس ایچ اوکے طورپر، ایس کے۔ مجیب الرحمٰن کومادناپیٹ پولس اسٹیشن کے ایس ایچ او کے طورپر،ٹی سری ناتھ ریڈی کوبہادرپورہ پولس اسٹیشن کے ایس ایچ اوکے طورپر،بی کرن کمارکوآرجی آئی اے چوکی کے ایس ایچ اوکے طور پر، اورکے آدی ریڈی کوملک پیٹ ٹریفک پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوکے طورپر۔اس حکم نامے میں متعدد انسپکٹرزکے خصوصی یونٹس میں تبادلے بھی شامل ہیں۔جیسے اسپیشل برانچ، سائبرکرائمز،آئی ٹی سیل، ٹریفک ایڈمنسٹریشن، ویمن سیفٹی ونگ، سی سی ایس، ڈیٹیکٹیوڈیپارٹمنٹ، سیکریٹریٹ سیکیورٹی ودیگرمقامات پرتعینات کیاگیاہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق