گروکل اسکول میں نامناسب غذاکی فراہمی پرانسانی حقوق کمیشن کا ازخود نوٹس
حیدرآباد ،10 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول کے امرآباد منڈل کے منانورگاؤں میں واقع قبائلی فلاحی لڑکوں کے گروکل(رہائشی اسکول)میں کم ازکم27 طلبہ کوہاسٹل میں پیش کیے گئے ناشتے کے بعد مبینہ طورپرفوڈ پوائزننگ کاشکارہونے پرہاسپٹل میں داخل کرای
گروکل اسکول میں نامناسب غذاکی فراہمی پرانسانی حقوق کمیشن کا ازخود نوٹس


حیدرآباد ،10 جولائی (ہ س)۔

تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول کے امرآباد منڈل کے منانورگاؤں میں واقع قبائلی فلاحی لڑکوں کے گروکل(رہائشی اسکول)میں کم ازکم27 طلبہ کوہاسٹل میں پیش کیے گئے ناشتے کے بعد مبینہ طورپرفوڈ پوائزننگ کاشکارہونے پرہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔ ناشتہ کرنے کے فوراًبعد طلبہ نے پیٹ میں درد اورقے کی شکایت کی،جس کے بعد انہیں علاج کے لیے قریبی ہاسپٹل منتقل کیاگیا۔ دیگر کئی طلبہ کاعلاج منانورپرائمری ہیلتھ سنٹرمیں بھی کیاگیا۔ ضلع انتظامیہ کے افسران نے ہاسپٹل پہنچ کرمتاثرہ طلبہ سے ملاقات کی اوران کے والدین کو یقین دلایاکہ تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ہاسپٹل انتظامیہ کے مطابق طلبہ کی صحت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے اور ان میں سے بیشترکوجلد ہی ہاسپٹل سے چھٹی دیے جانے کی توقع ہے۔ وہیں، تلنگانہ انسانی حقوق کمیشن نےاخباری اطلاعات کی بنیاد پراس واقعے کا ازخود نوٹس لے لیاہے۔ کمیشن نے ضلع ناگرکرنول کے کلکٹرکواس معاملے پرتفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رپورٹ میں واقعے کے حالات، متاثرہ طلبہ کی موجودہ صحت کی صورتِ حال، سرکاری تحقیقات کے نتائج، خوراک اورپانی کے نمونوں کے تجزیے کی رپورٹ، ذمہ دار افراد کے خلاف کی گئی کارروائی اور آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کی مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

اس معاملے کی آئندہ سماعت 11 اگست کومقررکی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande