
20 جولائی 2026 آخری تاریخ، تمام خدمات مفت فراہم کی جا رہی ہیں: مرزا اعجاز بیگرائے پور، 6 جولائی(ہ س)۔ چھتیس گڑھ ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین مرزا اعجاز بیگ نے کہا ہے کہ حج 2027 کے آن لائن درخواست فارم جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔ عازمینِ حج کی سہولت کے پیشِ نظر بیرن بازار، رائے پور میں واقع چھتیس گڑھ ریاستی حج کمیٹی کے دفتر میں ایک خصوصی ای۔حج سہولت مرکز قائم کیا گیا ہے، جہاں درخواست گزاروں کے آن لائن فارم بلا معاوضہ بھرے جا رہے ہیں۔انہوں نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ بہت سے درخواست گزاروں کو آن لائن فارم بھرنے میں دشواری پیش آتی ہے، اس لیے حج کمیٹی نے خصوصی کا¶نٹر قائم کیا ہے تاکہ مقررہ مدت کے اندر تمام اہل افراد آسانی سے اپنی درخواست مکمل کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج 2027 کے آن لائن درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے، لہٰذا تمام خواہش مند افراد مقررہ تاریخ سے قبل اپنی درخواست جمع کرا دیں۔
مرزا اعجاز بیگ نے مزید بتایا کہ درخواست گزار کے پاس 31 دسمبر 2027 تک کارآمد پاسپورٹ ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے حج 2027 کے خواہش مند افراد سے اپیل کی کہ وہ تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ چھتیس گڑھ ریاستی حج کمیٹی کے دفتر پہنچ کر اپنے آن لائن فارم کی کارروائی بروقت مکمل کریں۔انہوں نے بتایا کہ مزید معلومات یا آن لائن فارم بھرنے کے لیے درخواست گزار چھتیس گڑھ ریاستی حج کمیٹی کے دفتر، مکھرجی بڑا، بیرن بازار، رائے پور سے رابطہ کر سکتے ہیں یا فون نمبر 0771۔4266646 پر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais