علی پور میں رات گئے دو گوداموں میں آگ لگ گئی، محکمہ فائر بریگیڈ کی مہم گھنٹوں جاری رہی
نئی دہلی، 10 جولائی (ہ س)۔ باہری شمالی ضلع کے علی پور علاقے میں جمعرات کی دیر رات دو گوداموں میں آگ لگ گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ تھوڑی ہی دیر میں اس نے دونوں گوداموں کو اپنی زد میں لے لیا۔ گوداموں میں ذخیرہ ش
علی پور میں رات گئے دو گوداموں میں آگ لگ گئی، محکمہ فائر بریگیڈ کی مہم گھنٹوں جاری رہی


نئی دہلی، 10 جولائی (ہ س)۔ باہری شمالی ضلع کے علی پور علاقے میں جمعرات کی دیر رات دو گوداموں میں آگ لگ گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ تھوڑی ہی دیر میں اس نے دونوں گوداموں کو اپنی زد میں لے لیا۔ گوداموں میں ذخیرہ شدہ فوائل پیپر اور کارڈ بورڈ رولز کی بڑی مقدار راکھ بن گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور تقریباً ڈھائی گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دہلی کے محکمہ فائر بریگیڈ کے پبلک ریلیشن آفیسر راجیندر اٹوال نے جمعہ کو بتایا کہ کنٹرول روم کو جمعرات کی رات تقریباً ایک بجے علی پور کی گلی نمبر 10 میں واقع ایک گودام میں آگ لگنے کی کال موصول ہوئی۔ فوری طور پر چھ گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں۔

فائر فائٹرز کے پہنچنے تک آگ ٹین شیڈ کے نیچے رکھے آتش گیر مادے تک تیزی سے پھیل چکی تھی۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مزید سات گاڑیوں کو 1:20 بجے روانہ کیا گیا، آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے اسے رات 2:05 بجے ”میک 6-“ کال قرار دیا گیا۔

فائر حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ تقریباً 150 مربع گز پر محیط ٹین شیڈ کے نیچے رکھے ہوئے فوائل پیپر رولز سے لگی تاہم یہ تیزی سے ایک اور قریبی گودام میں پھیل گئی۔ تقریباً 2:28 بجے، ڈویXنل افسر راجیش کمار نے ہیڈ کوارٹر کو مطلع کیا کہ آگ دو الگ الگ گوداموں تک پھیل گئی ہے اور اضافی افسران کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد ے ڈی او اے کے شرما کو بھی جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا۔

فائر بریگیڈ کی درجنوں گاڑیوں نے کئی گھنٹے تک آگ بجھانے کی مہم چلائی ۔ آخر کار، تقریباً 3 بجے ہیڈ کوارٹر کو ایک پیغام بھیجا گیا جس میں کہا گیا کہ آگ پر مکمل قابو پالیا گیا ہے۔ اس کے بعد 3:15 بجے ایک حتمی ”اسٹاپ فائر“ پیغام جاری کیا گیا۔

آگ بجھانے کے بعد بھی، فائر فائٹرز نے ٹن شیڈ کے نیچے دبے ہوئے فوائل پیپر اور گتے کے رولز کو دوبارہ بھڑکنے سے روکنے کے لیے طویل کولنگ آپریشن جاری رکھا۔ واقعے میں دونوں گوداموں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوگیا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ فائر ڈپارٹمنٹ اور متعلقہ ایجنسیاں معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ سمیت دیگر ممکنہ وجوہات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande