آرٹی سی بس کی چوری کے بعد شرابی شخص گرفتار
حیدرآباد ،10 جولائی (ہ س)۔ ایک شخص نے مبینہ طورپرکرائے کی تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی جی ایس آر ٹی سی)کی بس کوجنگاؤں بس اسٹینڈ سے شراب کے نشے میں چوری کیااوراسے ٹول پلازہ کے قریب ایک سیمنٹ بلاک سے ٹکرانے سے پہلے اسے تقریباً 21 کلومیٹرت
آرٹی سی بس کی چوری کے بعد شرابی شخص گرفتار


حیدرآباد ،10 جولائی (ہ س)۔ ایک شخص نے مبینہ طورپرکرائے کی تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی جی ایس آر ٹی سی)کی بس کوجنگاؤں بس اسٹینڈ سے شراب کے نشے میں چوری کیااوراسے ٹول پلازہ کے قریب ایک سیمنٹ بلاک سے ٹکرانے سے پہلے اسے تقریباً 21 کلومیٹرتک بھگایا۔ ملزم،جن کی شناخت وینکنا کے طورپرکی گئی ہے، جوجنگاؤں ضلع کے پالکورتھی کا ساکن ہے، مبینہ طورپربس اسٹینڈ پرکھڑی خالی بس کولے کرنشے کی حالت میں سوریا پیٹ کی طرف لے گیا۔ سنگراجوپلی ٹول گیٹ کے قریب خوشی کا سفر ختم ہوا،جہاں بس سیمنٹ کے بلاک سے ٹکرا گئی اور اچانک رک گئی۔ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

وینکنا کوحراست میں لے لیاگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر وینکنا کو اپنی تحویل میں لے لیا اور گاڑی کو ضبط کرلیا۔ مقدمہ درج کرلیاگیاہے اورمزید تفتیش جاری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ملزمان نے کھڑی بس تک کیسے رسائی حاصل کی اور اسے بھگانے میں کامیاب ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande