
مدھوبنی، 10 جولائی (ہ س)۔ بہار کے مدھوبنی ضلع کے بینی پٹی تھانے کے تحت بگواسا گاؤں میں ڈائل 112 ٹیم پر محمد عبدل نے لوہے کی سلاخ سے حملہ کیا، جس میں کانسٹیبل محمد صدام کے سر میں چوٹ لگی اوررائفل ٹوٹ گئی ۔ حملے میں کانسٹیبل محمد لال بھی زخمی ہوئے ۔ایس آئی کملیش کمار نے بتایا کہ جمعہ کی صبح تقریباً 4:30 بجے، بگواسا کے ایک سبزی فروش مکیش کمار نے 112 پر کال کی اور اطلاع دی کہ اس کا پڑوسی محمد عبدل اس پر چاقو سے حملہ کر رہا ہے۔ وہ صبح ہی گھر سے سبزی خریدنے نکلا تھا۔ اس کے اور مکیش کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہو گیا۔ مکیش کی شکایت کے بعد 112 پولیس گاؤں پہنچی۔ جب محمد عبدل کو سمجھایا جا رہا تھا ، اس نے کانسٹیبل محمد لال اور محمد صدام پر حملہ کر دیا۔ اپنے آپ کو بچانے کے لیے محمد صدام نے اپنی رائفل آگے کر دی جس سے رائیفل ٹوٹ گیا ۔ وہیں محمد صدام پر بھی حملہ کیا گیا جس سے ان کے سرمیں گہرا زخم آیا ۔ حملے میں محمد لال بھی زخمی ہوا۔ پولیس نے محمدعبدل کو حراست میں لے لیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan