
سرینگر 10 جولائی (ہ س)۔ ضلع کولگام کے حسن پورہ باغ علاقے میں جمعہ کو ایک لڑکا دریائے ویشو میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ لڑکا غلطی سے دریا میں پھسل گیا اور ڈوب گیا۔ مقامی لوگوں نے اسے پانی سے نکالا اور اسے سب ڈسٹرکٹ اسپتال (ایس ڈی ایچ) بجبہاڑہ پہنچایا۔پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے اسے اسپتال میں مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت حازم شوکت ولد شوکت احمد گنائی ساکنہ حسن پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir