
جموں, 10 جولائی (ہ س) ضلع راجوری کے درہال علاقے کے بالائی علاقے میں جمعہ کے روز ایک ریچھ کے حملے میں 68 سالہ بزرگ جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت محمد امین ولد علی محمد سکنہ ڈھوک جنگوالہ، پنج کٹھہ کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ درہال کے بالائی علاقے میں موجود تھے کہ اسی دوران ایک ریچھ نے ان پر حملہ کر دیا۔حملے کے نتیجے میں محمد امین شدید زخمی ہو گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی۔ حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر