
بارہ بنکی، 10 جولائی (ہ س)۔ ضلع کی رام نگر تحصیل میں گھاگھرا ندی میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر جمعہ کی دو پہر تحصیل آڈیٹوریم میں سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آنند تیواری کی صدارت میں سیلاب سے پہلے کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
ایس ڈی ایم نے گھاگھرا ندی کے کنارے حساس گاوں میں ریونیو انسپکٹرز، اکاو¿نٹینٹ اور پنچایت سکریٹریوں کو 24 گھنٹے مستعد رہنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملازم بغیر اجازت ہیڈ کوارٹر سے باہر نہ جائے۔ تحصیل کنٹرول روم کو پانی کی سطح کی معلومات روزانہ فراہم کی جائیں۔
میٹنگ میں رام نگر اور سورت گنج میں کمیونٹی ہیلتھ سنٹرز کے انچارج میڈیکل افسران کو سیلاب چیک پوائنٹس پر طبی ٹیمیں تعینات کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ان سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ او آر ایس ، کلورین کی گولیاں اور سانپ کے کاٹنے اور اسہال کے لیے ادویات کا مناسب ذخیرہ رکھیں۔ ویٹرنری آفیسر سے کہا گیا کہ وہ چارہ، بھوسا، ویکسینیشن اور جانوروں کی ایمبولینس تیار رکھیں۔
اے ڈی او پنچایت کو تمام فلڈ پوسٹوں پر کشتیوں، غوطہ خوروں، لائف جیکٹس اور رسیوں کے بروقت انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ راشن کٹس، پولی تھین شیٹس، موم بتیاں اور مٹی کے تیل کا ذخیرہ بھی یقینی بنایا جائے۔
ایس ڈی ایم نے کہا کہ ٹیپرہ، کشون پور، سریا،بھٹورا سمیت 18 گاو¿ں ہر سال سیلاب سے متاثر ہوتے ہیں۔ ان گاوں میں خصوصی نگرانی رکھی جائے۔ حاملہ خواتین، بزرگوں اور بیماروں کی فہرست پہلے سے تیار کر لی جائے تاکہ کسی ہنگامی صورت حال میں انہیں فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا جا سکے۔
اجلاس میں ویلج ایڈمنسٹریٹر بھی موجود تھے۔ ایس ڈی ایم نے کہا کہ تمام معلومات کو فوری طور پر شیئر کرنے کے لیے گاو¿ں کی سطح پر واٹس ایپ گروپس بنائے جائیں۔ فلڈ کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رہے گا۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد