پہلے ہفتے میں 50 کروڑ روپے کا ہندسہ بھی نہیں پار کرسکی'الفا'
عالیہ بھٹ اور شروری واگھ کی اداکاری پرمبنی وائی آر ایف اسپائی یونیورس کی فلم ''الفا'' کا پہلا ہفتہ باکس آفس پر توقعات کے مطابق پورا نہیں اترا۔ اچھی اوپننگ ویک اینڈ کے باوجود پیر کے بعد فلم کی کمائی میں مسلسل کمی واقع ہوئی۔ ساکنلک کے ابتدائی اعداد
الف


عالیہ بھٹ اور شروری واگھ کی اداکاری پرمبنی وائی آر ایف اسپائی یونیورس کی فلم 'الفا' کا پہلا ہفتہ باکس آفس پر توقعات کے مطابق پورا نہیں اترا۔ اچھی اوپننگ ویک اینڈ کے باوجود پیر کے بعد فلم کی کمائی میں مسلسل کمی واقع ہوئی۔ ساکنلک کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق، فلم نے اپنی ریلیز کے ساتویں دن 2.60 کروڑ روپے کاکاروبار کیا، جس سے اس کے پہلے ہفتے کا کل گھریلو مجموعہ 47.55 کروڑ روپے تک سمٹ گیا۔

فلم نے پہلے ویک اینڈ میں ایک مضبوط آغاز کیا، جس سے 34 کروڑ کی آمدنی ہوئی لیکن ہفتے کے دنوں میں ناظرین کی تعداد میں زبردست کمی دیکھی گئی۔ نتیجتاً، فلم اپنے پہلے ہفتے میں 50 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہی۔ شروع میں ’الفا‘ کا موازنہ عالیہ بھٹ کی کامیاب فلموں ’راضی‘ اور ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ سے کیا جا رہا تھا لیکن اب یہ کمائی کے معاملے میں ان سے پیچھے رہ گئی ہے۔

تقریباً 150 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی، الفا کو اب اجے دیوگن کی دھمال 4 ریلیز کے نئے چیلنج کا سامنا ہے، جس سے فلم کی نمائش پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔ شیو راول کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں بوبی دیول، انل کپور اور ریتک روشن کے خصوصی کیمیوز بھی ہیں۔ تاہم، مضبوط اسٹار کاسٹ کے باوجود، فلم کو ناقدین کی جانب سے ملے جلے اورمنفی جائزے ملے، جو اس کے باکس آفس کی کارکردگی کو واضح طور پر متاثر کر رہا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande