فلم ”اتر دا پتر“ کا ٹائٹلسانگ جاری کیا گیا
اداکار انو کپور کی آنے والی فلم ”اتر دا پتر“ کا انتہائی متوقع ٹائٹل سانگ جاری کر دیا گیا ہے۔ طز و مزاح اور پرجوش موسیقی سے بھرا یہ نغمہ فلم کی منفرد کہانی اور مزاجکی جھلک پیش کرتا ہے۔ اس کی ریلیز سے پہلے ملک بھر میں خصوصی پریمیئرز منعقد کیے گئے، جس
Title-song-Uttar-Da-Puttar-released


اداکار انو کپور کی آنے والی فلم ”اتر دا پتر“ کا انتہائی متوقع ٹائٹل سانگ جاری کر دیا گیا ہے۔ طز و مزاح اور پرجوش موسیقی سے بھرا یہ نغمہ فلم کی منفرد کہانی اور مزاجکی جھلک پیش کرتا ہے۔ اس کی ریلیز سے پہلے ملک بھر میں خصوصی پریمیئرز منعقد کیے گئے، جس سے شائقین کو فلم کی موسیقی کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔

فلم کے ٹائٹل ٹریک میں روہت شرما کی موسیقی اور ہدایت کار رویندر سیواچ کے دلچسپ بول شامل ہیں، جب کہ گلوکار رومی نے اپنی دمدار آواز سے اسے منفرد بنا دیا ہے۔ فلم کا دوسرا نغمہ”کیوں نہیں ہوتا جیسے چاہوں میں“ کو راجہ حسن نے گایا اور کمپوز کیا ہے۔ فلم کی کہانی ”کرم بڑے یا قسمت؟“جیسے سوال کے ارد گرد گھومتی ہے اور طنزو مزاح کے ذریعے زندگی، قسمت اور کرم کے درمیان تعلق کو تفریحی انداز میں پیش کرتی ہے۔

پروموڈدم موشن پکچرز کے بینر تلے سندیپ کپور اور پریا کپور کی پروڈیوس کردہ اس فلم کو رویندر سیواچ نے لکھا اور ہدایت کاری کی ہے۔ فلم میں انو کپور کے ساتھ رخسار رحمان، برجیندر کالا، پون ملہوترا، اشتیاق خان، جیوشو اہلووالیہ، راجندر سیٹھی، سمت گلاٹی اور نتن اروڑہ اہم کرداروں میں ہیں۔ ’اتر دا پتر‘ 24 جولائی 2026 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande