’’مشن: سیف فیوچر‘‘ کے تحت اسکولی گاڑیوں کے خلاف کارروائی، 15 کے چالان، 8 گاڑیاں ضبط
علی گڑھ, 10 جولائی (ہ س) اتر پردیش ٹرانسپورٹ کمشنر کی ہدایت پر ’’مشن: سیف فیوچر‘‘ مہم کے تحت جمعہ کو علی گڑھ میں اسکولی گاڑیوں کی خصوصی جانچ اور بیداری مہم چلائی گئی۔ کارروائی کے دوران قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی 15 اسکولی گاڑیوں کے چالان کیے گئے
ایکشن


علی گڑھ, 10 جولائی (ہ س) اتر پردیش ٹرانسپورٹ کمشنر کی ہدایت پر ’’مشن: سیف فیوچر‘‘ مہم کے تحت جمعہ کو علی گڑھ میں اسکولی گاڑیوں کی خصوصی جانچ اور بیداری مہم چلائی گئی۔ کارروائی کے دوران قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی 15 اسکولی گاڑیوں کے چالان کیے گئے جبکہ 8 گاڑیوں کو ضبط (سیز) کر لیا گیا۔

ٹرانسپورٹ محکمہ کے افسران نے مہارشی ودیا مندر سمیت مختلف اسکولوں کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامیہ، ڈرائیوروں اور طلبہ کو سڑک تحفظ اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی ہدایت دی۔ اسکول انتظامیہ کو واضح کیا گیا کہ صرف فٹنس سرٹیفکیٹ، پرمٹ اور دیگر قانونی دستاویزات مکمل ہونے کی صورت میں ہی اسکولی گاڑیوں کا استعمال کیا جائے۔

افسران نے ہدایت دی کہ گاڑیوں میں مقررہ گنجائش سے زیادہ طلبہ نہ بٹھائے جائیں، ہر اسکول میں ٹرانسپورٹ سیفٹی کمیٹی تشکیل دی جائے اور ہر ماہ گاڑیوں کی فٹنس و حفاظتی معیار کا جائزہ لیا جائے۔ ڈرائیوروں کو وردی اور شناختی کارڈ کے ساتھ ڈیوٹی انجام دینے، موبائل فون استعمال نہ کرنے، نشہ سے پاک رہنے اور تیز رفتاری سے گریز کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

جانچ کے دوران البرکات اسکول، عائشہ ترین اسکول، علی گڑھ انٹرنیشنل پبلک اسکول، علی گڑھ اسلامک اسکول، گگن پبلک اسکول اور سینٹ فیڈیلس اسکول سمیت مختلف اداروں کی قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ 32 دیگر گاڑیوں کے بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کیے گئے۔

ٹرانسپورٹ محکمہ نے کہا ہے کہ اسکولی بچوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور ’’مشن: سیف فیوچر‘‘ کے تحت یہ مہم آئندہ بھی مسلسل جاری رہے گی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande