آغا پورہ نالہ آخر کارکئی کچرہ لاری نکالنے کے بعد صاف ہوگیا : حیڈرا
آغا پورہ نالہ آخر کارکئی کچرہ لاری نکالنے کے بعد صاف ہوگیا : حیڈراحیدرآباد، 10 جولائی (ہ س)۔ گدوں، تکیے، کرسیاں، بیڈ شیٹس اورٹن سلٹ جس نے دارالسلام، اولڈ سٹی میں آغا پورہ نالہ کو بلاک کر دیا تھا، آخرکار حیڈرا نے اپنی ہفتہ بھرتک جاری رہنے والی ڈ
آغا پورہ نالہ آخر کارکئی کچرہ لاری نکالنے کے بعد صاف ہوگیا: حیڈرا


آغا پورہ نالہ آخر کارکئی کچرہ لاری نکالنے کے بعد صاف ہوگیا : حیڈراحیدرآباد، 10 جولائی (ہ س)۔

گدوں، تکیے، کرسیاں، بیڈ شیٹس اورٹن سلٹ جس نے دارالسلام، اولڈ سٹی میں آغا پورہ نالہ کو بلاک کر دیا تھا، آخرکار حیڈرا نے اپنی ہفتہ بھرتک جاری رہنے والی ڈیسلٹنگ مہم میں 56 ٹرک کچرے کو ہٹاتے ہوئے صاف کردیا۔

آغا پورہ نالہ، جومہدی پٹنم، ملے پلی اوروجئے نگرکالونی سے ہوتے ہوئے دریائے موسیٰ میں مل جاتاہے، پلاسٹک، گھاس اورکچرے کے ڈھیروں کے ساتھ بارش کے پانی کے بہاؤ کوروکتے ہوئے انتہائی خراب حالت میں تھا۔ حیدرآباد ڈیزاسٹرریسپانس اثاثہ تحفظ ایجنسی(حیڈرا) کی مانسون ایمرجنسی ٹیموں (ایم ای ٹی)اورڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ڈی آر ایف) نے بہتے پانی کو ایک نئی زندگی بخشتے ہوئے کوڑاکرکٹ صاف کیا۔

ہفتہ بھرجاری رہنے والے آپریشن کے دوران کارکنوں کو دستانے اوردیگرحفاظتی سامان فراہم کیا گیا۔ تاہم، کچھ اہلکاروں کوحفاظتی پوشاک کے بغیر کام کرتے دیکھا گیا، جس پرسوشل میڈیا پرتنقیدکی گئی۔ وہ تصاویروائرل ہوئیں، جس میں عملے کو خطرناک حالات میں کام کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس طرح کی کتنی ہی تنقیدیں ہوئیں۔حیڈرا کاصرف ایک مقصد تھا اس سیلابی نالےکومکمل طورپرصاف کرنا۔ اس واحد مقصد کے ساتھ، انہوں نے ایک ہفتے تک کام کیا اور کل 56 ٹرک کچرے کوہٹادیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande