آگرہ- لکھنوایکسپریس وے پر سڑک حادثہ میں پانچ افراد کی موت
اناو ، یکم جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش میں اناوضلع کے بانگر مﺅتھانہ علاقے میں آگرہ-لکھنو¿ ایکسپریس وے پر آج صبح ایک سڑک حادثے میں ایک کار میں سوار پانچ افراد کی موت ہو گئی اور 17 دیگر زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ گھنشیام مینا ، پولیس سپرن
آگرہ- لکھنوایکسپریس وے پر سڑک حادثہ میں پانچ افراد کی موت


اناو ، یکم جولائی (ہ س)۔

اتر پردیش میں اناوضلع کے بانگر مﺅتھانہ علاقے میں آگرہ-لکھنو¿ ایکسپریس وے پر آج صبح ایک سڑک حادثے میں ایک کار میں سوار پانچ افراد کی موت ہو گئی اور 17 دیگر زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ گھنشیام مینا ، پولیس سپرنٹنڈنٹ جئے پرکاش سنگھ اور بانگرمﺅکے ایس ڈی ایم برج موہن شکلا جائے وقوعہ پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ آج صبح ساڑھے چار بجے ایک بس فرید آباد سے بہار جا رہی تھی۔ آگرہ لکھنو¿ ایکسپریس وے پر دیوکھاری گاو¿ں کے قریب بس کا ڈرائیور سو گیا۔ جس کے باعث بس ڈیوائیڈر توڑ کر دوسری طرف جا کر کھائی میں جاگری۔ اسی وقت ، یہ ایک ارٹیگا کار سے ٹکرا گئی جو لکھنو¿ سے متھرا جا رہی تھی۔ کار میں 9 افراد سوار تھے جن میں سے 5 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور 4 افراد کو ضلع اسپتال ریفر کردیا گیا ہے ، جن کا علاج جاری ہے۔ ڈی ایم نے بتایا کہ بس میں کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں، انہیں بھی ریفر کر دیا گیا ہے، ان کی حالت نارمل ہے، انہیں گھر بھیجا جا رہا ہے۔ تباہ شدہ گاڑی کوایکسپریس وے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

مرنے والوں کی شناخت دیویا ( 6)، امریتا ( 13)، انجو ( 40)، دھنمن ( 60) ، اور کار ڈرائیور ونود ( 45) کے طور پر کی گئی ہے ، سبھی سنت کبیر نگر کے رہنے والے ہیں۔ یہ سب ایک ہی خاندان کے افراد ہیں۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع اہل خانہ کو دے دی ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande