جے پور میں 29ویں قومی ای-گورننس کانفرنس کا آغاز، وزیر اعلیٰ نے افتتاح کیا
جے پور، یکم جولائی (ہ س)۔ دو روزہ 29ویں قومی ای-گورننس کانفرنس بدھ کو جے پور کے آر آئی سی میں شروع ہوئی۔ افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے کہا کہ 2014 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کی شروعات کی۔ اس سلسلے میں جن
کانفرنس


جے پور، یکم جولائی (ہ س)۔ دو روزہ 29ویں قومی ای-گورننس کانفرنس بدھ کو جے پور کے آر آئی سی میں شروع ہوئی۔ افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے کہا کہ 2014 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کی شروعات کی۔ اس سلسلے میں جن دھن، آدھار اور موبائل کے ذریعے دلالوں کی مداخلت ختم کردی گئی۔ ڈی بی ٹی کے ذریعے ہر اسکیم کے فائدے استفادہ کنندگان کے کھاتوں میں براہ راست پہنچے۔ ڈیجیٹل انڈیا اور یوپی آئی کو فروغ ملا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے اسمارٹ پروجیکٹ، ای متر واٹس ایپ سروس اور راجستھان انوویشن چیلنج کا آغاز کیا۔ انہوں نے ایک کافی ٹیبل بک بھی جاری کی۔ اس سے پہلے انہوں نے ٹیکنالوجی خدمات سے متعلق ایک نمائش کا افتتاح کیا اور اس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انفارمیشن ٹکنالوجی اور مواصلات کے وزیر کرنل راجیہ وردھن راٹھور، پارلیمانی امور کے وزیر جوگارام پٹیل، چیف سکریٹری وی سرینواس، سکریٹری الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایس کرشنن، سکریٹری انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات نوویدیتا شکلا ورما، حکومت کے سکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ روی کمارسورپور، محکمہ ٹیکنالوجی کے سینئر افسران کے ساتھ بڑی تعداد میں کاروباری افراد، تکنیکی ماہرین، اور اسٹارٹ اپ پیشہ ور افرادموجود تھے۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے صنعت کے نمائندوں کے ساتھ گول میز مباحثے میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں ڈیٹا سینٹرز، اے آئی اور ٹیکنالوجی سے متعلق اختراعات کو فروغ دینے کے لیے اہم پالیسیاں جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت تاجروں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس کانفرنس کا انعقاد انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت اور حکومت راجستھان نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ اس سال کا تھیم ہے وکست بھارت 2047: اے آئی اور ڈیٹا سے چلنے والا محفوظ ڈیجیٹل گورننس۔

نیشنل ای گورننس ایوارڈز 2 جولائی کو اختتامی اور ایوارڈ تقریب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس اور ٹیکنالوجی، ارتھ سائنسز اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی کی سربراہی میں پیش کیے جائیں گے۔

دو روزہ کانفرنس میں 2,700 سے زیادہ مندوبین، 200 سے زیادہ قومی اور بین الاقوامی مقررین، حکومت ہند کے سینئر سکریٹریز، مختلف ریاستوں کے سینئر انتظامی افسران، 400 سے زیادہ ماہرین تعلیم، 1100 سے زیادہ اسٹارٹ اپ اور کاروباری افراد، صنعت کے نمائندے اور محققین شرکت کر رہے ہیں۔

کانفرنس میں 6 مکمل سیشنز اور 6 بریک آو¿ٹ سیشن ہوں گے، جہاں ماہرین مصنوعی ذہانت پر مبنی گورننس، محفوظ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی، اسمارٹ پولیسنگ، پبلک سیفٹی، ڈیپ ٹیک، وائس فرسٹ سلوشنز اور مستقبل کے ڈیجیٹل انتظامی نظام پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

اس کے علاوہ ڈیجیٹل گورننس کے میدان میں بہترین کام کرنے والے اداروں اور پروجیکٹوں کو کانفرنس کے دوران 16 نیشنل ای گورننس ایوارڈز (گولڈ اینڈ سلور) اور ایک خصوصی جیوری ایوارڈ دیا جائے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande