آئی پی ایس افسر دیپک گہلاوت رشوت کے معاملے میں گرفتار
نئی دہلی، یکم جولائی (ہ س)۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے بدھ کو آئی پی ایس افسر دیپک گہلاوت کو رشوت کے معاملے میں گرفتار کر لیا۔ گہلاوت فی الحال بیورو آف سول ایوی ایشن سیکیورٹی (بی سی اے ایس)، دہلی میں مرکزی ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں۔ سی بی آئی
ڑژﷺٹ


نئی دہلی، یکم جولائی (ہ س)۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے بدھ کو آئی پی ایس افسر دیپک گہلاوت کو رشوت کے معاملے میں گرفتار کر لیا۔ گہلاوت فی الحال بیورو آف سول ایوی ایشن سیکیورٹی (بی سی اے ایس)، دہلی میں مرکزی ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں۔

سی بی آئی نے بدھ کو کہا کہ اس معاملے میں دہلی پولیس کے ایک انسپکٹر اور دو نجی افراد کے خلاف 8 جون کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ آئی پی ایس افسر دیپک گہلاوت نے نجی افراد سے رشوت طلب کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ پڈوچیری میں جعلی ادویات کی فروخت سے متعلق سی بی آئی کے زیر تفتیش مقدمات میں راحت حاصل کرنے کے لیے اپنا ذاتی اثر و رسوخ استعمال کر سکتا ہے۔

تحقیقات کے دوران سی بی آئی نے پہلے دہلی پولیس کے انسپکٹر پردیپ سنگھ اور چھ دیگر نجی افراد کو گرفتار کیا تھا۔ اس آپریشن کے دوران تقریباً 25 لاکھ روپے کی ٹریپ رقم برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ، تقریباً 90 لاکھ روپے نقد اور کئی مجرمانہ دستاویزات بھی ضبط کی گئیں۔

سی بی آئی کے مطابق دیپک گہلاوت سے جڑے کئی مقامات پر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران متعدد ڈیجیٹل ڈیوائسز، ہارڈ ڈسک، دستاویزات اور دیگر مجرمانہ شواہد برآمد ہوئے۔

ایجنسی نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات ابھی جاری ہے اور رشوت خوری اور اثر و رسوخ کے غلط استعمال سے متعلق دیگر پہلووں کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔

گرفتار آئی پی ایس افسر دیپک گہلاوت ہریانہ کیڈر کا 2012 بیچ کا افسر ہے۔ پردیپ سنگھ، جنہیں اس معاملہ میں پہلے گرفتار کیا گیا تھا، دہلی پولیس میں انسپکٹر کے طور پر تعینات تھا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande