
نئی دہلی ، یکم جولائی (ہ س) ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو چارٹرڈ اکاونٹنٹ ڈے کے موقع پر ملک بھر میں چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹ (سی اے) کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ چارٹرڈ اکاونٹنٹس ہندوستان کے اقتصادی سفر میں طویل عرصے سے قابل اعتماد شراکت دار رہے ہیں اور ان کی مہارت ملک کی اقتصادی ترقی اور قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ شفافیت اور پیشہ ورانہ مہارت کے اپنے عزم کے ذریعے چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس ملک کے مالیاتی نظام کو مضبوط کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کی طرف بڑھتے ہوئے چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس کی کوششیں ایک ایسا اقتصادی ماحول بنانے میں مدد کر رہی ہیں جہاں کاروبار پھل پھول سکے اور سب کے لیے نئے مواقع پھیل سکیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی میں سی اے کمیونٹی کا تعاون انتہائی اہم ہے اور ان کی خدمات ہندوستان کی اقتصادی طاقت کی بنیاد بنی ہوئی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan