وزیر داخلہ شاہ نے آبادیاتی تبدیلیوں سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی سے جلد اپنی سفارشات پیش کر نے کیلئے کہا
نئی دہلی، یکم جولائی (ہ س) ۔ مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امیت شاہ نے آبادیاتی تبدیلیوں سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی سفارشات پیش کرے۔ کمیٹی نے بدھ کو یہاں وزیر داخلہ سے ان کی رہائش گاہ پر رسمی ملاقات کی اور انہیں اپن
وزیر داخلہ شاہ نے آبادیاتی تبدیلیوں سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی سے جلد اپنی سفارشات پیش کر نے کیلئے کہا


نئی دہلی، یکم جولائی (ہ س) ۔

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امیت شاہ نے آبادیاتی تبدیلیوں سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی سفارشات پیش کرے۔ کمیٹی نے بدھ کو یہاں وزیر داخلہ سے ان کی رہائش گاہ پر رسمی ملاقات کی اور انہیں اپنے ایکشن پلان سے آگاہ کیا۔

میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ کمیٹی آبادیاتی تبدیلیوں سے متعلق زمینی صورتحال کا براہ راست جائزہ لینے کے لیے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا دورہ کرے گی۔ یہ کمیٹی آبادیاتی تبدیلیوں کے مختلف پہلوو¿ں پر رائے حاصل کرنے کے لیے مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں کے ساتھ بھی بات چیت کرے گی۔

کمیٹی نے مطلع کیا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دوروں کو زیادہ موثر اور باہم مربوط بنانے کے لیے ایک تفصیلی سوالنامہ تیار کیا گیا ہے۔ یہ سوالنامہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ضروری معلومات پہلے سے جمع کی جائیں، جس سے مطالعہ زیادہ منظم اور حقیقت پر مبنی ہو۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے کمیٹی کے کام کی منصوبہ بندی کی تعریف کرتے ہوئے ہوم سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ کمیٹی کے روزانہ کام اور دوروں کے دوران ہر ممکن انتظامی اور دیگر ضروری تعاون فراہم کریں۔ انہوں نے کمیٹی کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا مطالعہ تیز کرے اور جلد از جلد اپنی سفارشات حکومت کو پیش کرے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 اگست 2025 کو اپنے خطاب میں ہائی پاورڈ ڈیموگرافی مشن کا اعلان کیا تھا۔ اس کے تحت مرکزی حکومت نے یہ اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ملک میں غیر قانونی نقل مکانی اور دیگر غیر معمولی عوامل کی وجہ سے ہونے والی آبادی کی تبدیلیوں کا مطالعہ کرے گی اور ان سے نمٹنے کے لیے اقدامات تجویز کرے گی۔

ریٹائرڈ جسٹس پرکاش پربھاکر نولیکر اس کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ مردم شماری کمشنر کے علاوہ، کمیٹی میں سابق آئی اے ایس افسر درگا شنکر مشرا، سابق آئی پی ایس افسر بالاجی سریواستو، اور وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (پی ایم ای اے سی) کی رکن ڈاکٹر شمیکا روی بھی شامل ہیں۔

یہ کمیٹی غیر قانونی نقل مکانی اور دیگر غیر معمولی عوامل کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی آبادیاتی تبدیلیوں کا سائنسی مطالعہ کرے گی، ان کی وجوہات کا تجزیہ کرے گی اور ان سے نمٹنے کے لیے ضروری پالیسی، قانون سازی اور انتظامی اقدامات کے بارے میں اپنی سفارشات مرکزی حکومت کو پیش کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande