جگموہن سنگھ راجو نے پنجاب بی جے پی کے جنرل سکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیا
چنڈی گڑھ، 7 جون (ہ س)۔ پنجاب بی جے پی کے ریاستی صدر کے طور پر کیول سنگھ ڈھلوں کی تقرری کے بعد پارٹی کے اندر عدم اطمینان کی افواہیں تیز ہوگئی ہیں۔ اس دوران بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر ڈاکٹر جگموہن سنگھ راجو نے پنجاب بی جے پی
جگموہن سنگھ راجو نے پنجاب بی جے پی کے جنرل سکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیا


چنڈی گڑھ، 7 جون (ہ س)۔

پنجاب بی جے پی کے ریاستی صدر کے طور پر کیول سنگھ ڈھلوں کی تقرری کے بعد پارٹی کے اندر عدم اطمینان کی افواہیں تیز ہوگئی ہیں۔ اس دوران بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر ڈاکٹر جگموہن سنگھ راجو نے پنجاب بی جے پی کے جنرل سکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ راجو ان لوگوں میں شامل تھے جنہیں ریاستی صدر کے عہدے کے مضبوط دعویدار سمجھا جاتا تھا۔

تنظیم کے جنرل سکریٹری منتھری سری نواسولو کو لکھے ایک خط میں راجو نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران انہیں بی جے پی کے ریاستی نائب صدر اور جنرل سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دینے کا موقع ملا۔ انہوں نے اس دور کو اپنے سیاسی کیرئیر کا سب سے اہم اور سیکھنے والا دور قرار دیا۔ اپنے استعفیٰ کے پیچھے کی وجہ بتاتے ہوئے راجو نے کہا کہ اب وہ مفاد عامہ کے اہم مسائل پر زیادہ وقت دینا چاہتے ہیں۔ ان میں امرتسر کو مقدس شہر کا درجہ دینے، نوجوانوں کے لیے تعلیم، حق تعلیم ایکٹ کے تحت غریب بچوں کے حقوق کا تحفظ، درج فہرست ذاتوں اور سکھ برادری کے آئینی حقوق کا تحفظ،تبدیلی مذہب کے خلاف مہم، منشیات کے استعمال، پنجابی زبان کو فروغ دینے اور پنجاب کے پانی اور چنڈی گڑھ سے متعلق مسائل شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ عوامی بیداری، تحقیق، تحریر، قانونی مداخلت اور عوامی رابطہ مہم کے ذریعے ان مسائل پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس طرح کے کام کے لیے وسیع وقت، سفر اور مسلسل سرگرمی درکار ہوگی۔ اس لیے وہ فی الحال کسی بھی بڑی تنظیمی ذمہ داریوں سے آزاد رہنا چاہتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande