نائیڈو سے ملی بھگت کے ذریعہ تلنگانہ سے دھوکہ دہی : ہریش راؤ
حیدرآباد ، 7 جون (ہ س)۔ بی آرایس کے ڈپٹی فلورلیڈرسابق وزیرہریش راؤ نے پالمورو ۔ رنگاریڈی لفٹ اریگیشن پروجیکٹ کے دورہ کے دوران وزیراعلی ریونت ریڈی کی جانب سے بی آرایس حکومت اورسابق وزیراعلی کے سی آرپرکی گئی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ریونت ریڈی
نائیڈو سے ملی بھگت کے ذریعہ تلنگانہ سے دھوکہ دہی : ہریش راؤ


حیدرآباد ، 7 جون (ہ س)۔ بی آرایس کے ڈپٹی فلورلیڈرسابق وزیرہریش راؤ نے پالمورو ۔ رنگاریڈی لفٹ اریگیشن پروجیکٹ کے دورہ کے دوران وزیراعلی ریونت ریڈی کی جانب سے بی آرایس حکومت اورسابق وزیراعلی کے سی آرپرکی گئی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ریونت ریڈی پرآندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو سے ملی بھگت کرتے ہوئے تلنگانہ کے ساتھ بالخصوص پانی کے معاملے میں دھوکہ دہی کرنے کا الزام عائد کیا۔ آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہاکہ وزیراعلی بی آرایس کی مجوزہ پدیاتراسے خوفزدہ ہوکربے بنیاد الزامات لگارہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ آبپاشی منصوبوں پرتنقید کرنے کاریونت ریڈی کواخلاقی حق بھی نہیں ہے۔ بی آرایس کے ڈپٹی فلورلیڈرنے کہاکہ کانگریس حکومت کے ڈھائی سال مکمل ہوچکے ہیں مگرمتحدہ ضلع محبوب نگرکے لئے کوئی قابل ذکرکام بھی نہیں کیاگیا ہے۔ ہریش راؤ نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے وزیراعلی آندھراپردیش چندرابابونائیڈو کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے تلنگانہ کے آبی مفادات کو نقصان پہونچارہے ہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیاکہ اس ملی بھگت کے نتیجہ میں رواں سال دریائے کرشنا کے پانی میں آندھراپردیش نے 75 فیصد حصہ استعمال کیا جبکہ تلنگانہ صرف25 فیصد پانی تک محدود ہوکررہ گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande