اوورلوڈ اور غیر قانونی مال بردار گاڑیوں کے خلاف ریاست گیر مہم
ممبئی ، 7 جون (ہ س)۔ ریاست میں سڑکوں کی حفاظت کے لیے خطرہ بننے والی اوورلوڈ اور دیگر غیر قانونی مال بردار گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے مقصد سے محکمہ ٹرانسپورٹ نے ریاست بھر میں خصوصی جانچ مہم چلانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے کمشن
اوورلوڈ اور غیر قانونی مال بردار گاڑیوں کے خلاف ریاست گیر مہم


ممبئی ، 7 جون (ہ س)۔ ریاست میں سڑکوں کی حفاظت کے لیے خطرہ بننے والی اوورلوڈ اور دیگر غیر قانونی مال بردار گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے مقصد سے محکمہ ٹرانسپورٹ نے ریاست بھر میں خصوصی جانچ مہم چلانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے کمشنر نے تمام علاقائی اور ذیلی علاقائی ٹرانسپورٹ افسران کو مکتوب جاری کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ اوورلوڈ گاڑیوں کے بارے میں مسلسل شکایات موصول ہو رہی ہیں اور ایسی گاڑیوں کے باعث سڑک حادثات کے امکانات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شہریوں کی سلامتی کے پیش نظر اس مسئلے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔

اس خصوصی مہم کے تحت ریاست کے مختلف آر ٹی او دفاتر کی ٹیموں کو دیگر اضلاع میں بھیج کر مشترکہ جانچ کی جائے گی۔ 06 جون 2026 سے 11 جون 2026 تک خصوصی جانچ دستے تعینات کیے گئے ہیں اور ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف موٹر وہیکل قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ جانچ کے لیے دیگر اضلاع سے آنے والی ٹیموں کو متعلقہ دفاتر کی جانب سے ای-چالان مشینیں، گاڑیوں کی جانچ کے لیے ضروری آلات، نیز سرکاری گاڑیاں اور ڈرائیور فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کارروائی کی تفصیلی رپورٹ 22 جون 2026 تک محکمہ ٹرانسپورٹ کمشنر کے دفتر میں جمع کرانا لازمی ہوگا۔محکمہ ٹرانسپورٹ کو امید ہے کہ اس فیصلے سے ریاست میں اوورلوڈنگ اور غیر قانونی مال برداری پر مؤثر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ اس خصوصی مہم میں مہاراشٹر کے تمام علاقائی اور ذیلی علاقائی ٹرانسپورٹ دفاتر کو شامل کیا گیا ہے۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande