نوجوان کی مشکوک موت پر ہنگامہ، اہل خانہ نے قتل کا الزام لگایا
سپول، 7 جون (ہ س)۔ ضلع کے پپرا تھانہ علاقہ واقع تولا پٹی پنچایت کے لال پٹی گاؤں میں ایک 22 سالہ نوجوان کی مشتبہ موت کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ متوفی کے اہل خانہ نے مقامی پان کے دکاندار اور اس کے ساتھیوں پر اسے پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کا الز
نوجوان کی مشکوک موت پر ہنگامہ، اہل خانہ نے قتل کا الزام لگایا


سپول، 7 جون (ہ س)۔ ضلع کے پپرا تھانہ علاقہ واقع تولا پٹی پنچایت کے لال پٹی گاؤں میں ایک 22 سالہ نوجوان کی مشتبہ موت کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ متوفی کے اہل خانہ نے مقامی پان کے دکاندار اور اس کے ساتھیوں پر اسے پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کا الزام لگایا ہے، جب کہ کچھ دوسرے لوگوں کا دعویٰ ہے کہ نوجوان کی موت بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہوئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ متوفی کی شناخت ستیش پنڈت ولد لالو پنڈت ،لال پٹی وارڈ نمبر 1 کے طور پر ہوئی ہے ۔اہل خانہ کے مطابق ستیش کو ہفتہ کی شام لال پٹی چوک پر پان دکاندار راجن کمار اور اس کے ساتھ آنے والے کچھ دوسرے لوگوں نے مبینہ طور پر پیٹا تھا۔ الزام ہے کہ حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعد اسے شہر کے ایک رکشے پر لٹا دیا گیا جہاں کچھ ہی دیر بعد اس کی موت ہو گئی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ستیش مکمل طور پر صحت مند تھا اور اس کے جسم پر زخموں کے کئی نشانات تھے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ نوجوان کی موت جسمانی جھگڑے کی وجہ سے ہوئی۔ لواحقین نے کرنٹ لگنے کی افواہوں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعد میں واقعہ کی اصل نوعیت کو چھپانے کے لیے یہ کہانی رچی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پپراتھانہ جائے وقوعہ پر پہنچی اور ابتدائی تفتیش کی۔حالانکہ متوفی کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجنے میں غیر ضروری تاخیر ہوئی، جس سے معاملے میں سمجھوتہ ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ اہل خانہ نے ایک اور سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اتوار کے روزایک مقامی پنچایت بلائی گئی تھی جس میں مبینہ طور پر پانچ لاکھ روپے کی پیشکش کر کے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کی گئی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنچایت کے بعد ہی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سپول کے صدر اسپتال بھیج دیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نوجوان کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی۔اس سلسلے میں پپرا تھانہ انچارج راجیش کمار جھا نے بتایا کہ پولیس تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔ لواحقین کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ہیں، تحریری درخواست موصول ہونے پر قواعد کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔ فی الحال پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے جس کی بنیاد پر معاملے کا رخ واضح ہو جائے گا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande