طالب علم نے سترہویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
نوئیڈا، 7 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں ایک طالب علم نے اپنے گھر والوں کی طرف سے ڈانٹے جانے کے بعدنشہ میں سترہویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔ شدید زخمی حالت میں انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پ
خودکشی


نوئیڈا، 7 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں ایک طالب علم نے اپنے گھر والوں کی طرف سے ڈانٹے جانے کے بعدنشہ میں سترہویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔ شدید زخمی حالت میں انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے لیا جسے بعد میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

پولیس اسٹیشن نالج پارک کے انچارج انسپکٹر سروش کمار سنگھ نے اتوار کو بتایا کہ اجے کمار کا بیٹا گورو کمار سیکٹر 151 میں جے پی امن سوسائٹی میں رہتا تھا۔ وہ منشیات کا عادی تھا اور ایک کالج میں پڑھ رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گورو آج صبح نشے کی حالت میں اپنے گھر پہنچا۔ اس پر اس کے گھر والے اس سے ناراض ہوگئے۔ گورو کی اپنے گھر والوں سے بحث ہوئی اور اس نے 17 ویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔ اسے سنگین حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔ علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے لیا جسے بعد میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande