آر ایس ایس کی صد سالہ تقریب کے موقع پر خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد
سارن، 7 جون (ہ س)۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی صد سالہ تقریب کے موقع پر سیوابھاؤکے زیراہتمام چھپرہ صدر اسپتال کے بلڈ بینک کے احاطے میں آج رضاکارانہ خون عطیہ کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ سنگھ کے رضاکار صبح سے ہی پرجوش نظرآئے۔اس کیمپ
آر ایس ایس کی صد سالہ تقریب کے موقع پر خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد


سارن، 7 جون (ہ س)۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی صد سالہ تقریب کے موقع پر سیوابھاؤکے زیراہتمام چھپرہ صدر اسپتال کے بلڈ بینک کے احاطے میں آج رضاکارانہ خون عطیہ کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ سنگھ کے رضاکار صبح سے ہی پرجوش نظرآئے۔اس کیمپ کی ایک خاص بات یہ رہی کہ خواتین کی پرجوش شرکت نظرآئی جنہوں نے خون کا عطیہ دے کر معاشرے کے لیے ایک منفرد مثال قائم کی۔ راہل مہتا، دھننجے ادے، اکھلیش سنگھ، راج نندنی، اور رنجنی شانڈیلیہ نے خون عطیہ کیا۔کیمپ کا انعقاد سیوا وبھاؤ کے سربراہ اودھ کشور مشرا اور صدر اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کی نگرانی میں کیا گیا تھا۔ آر ایس ایس کارکنان نے خدمت کے جذبے کے ساتھ مجموعی طور پر 50 یونٹ خون کا عطیہ دیا۔ میئر لکشمی نارائن گپتا نے بھی اس انسانی کوشش کو سراہا اور خود خون کا عطیہ دیا۔اسپتال انتظامیہ اور بلڈ بینک کے عملے نے اس قابل تعریف اقدام کے لیے آر ایس ایس اور تمام خون عطیہ کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سنگھ سے وابستہ مختلف تنظیموں کے کارکنان موجود تھے۔

ہندوستھان سماچاچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande