اب حج کمیٹی سے عمرہ کا سفر بھی ممکن ۔ جلد فیصلہ متوقع
حیدرآباد ، 7 جون (ہ س)۔ حج کمیٹی آف انڈیا اب محض حج کی حد تک محدود نہیں رہے گی بلکہ معتمرین کی بھی حج کمیٹی کے ذریعہ روانگی کے انتظامات کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق حج کمیٹی نے سال 2026 سے ذی الحجہ میں حج بیت اللہ کیلئے ہندوستانی عازمین کوروانہ ک
اب حج کمیٹی سے عمرہ کا سفر بھی ممکن ۔ جلد فیصلہ متوقع


حیدرآباد ، 7 جون (ہ س)۔ حج کمیٹی آف انڈیا اب محض حج کی حد تک محدود نہیں رہے گی بلکہ معتمرین کی بھی حج کمیٹی کے ذریعہ روانگی کے انتظامات کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق حج کمیٹی نے سال 2026 سے ذی الحجہ میں حج بیت اللہ کیلئے ہندوستانی عازمین کوروانہ کرنے کے علاوہ جاریہ سال معتمرین کی روانگی کے انتظامات کا فیصلہ کیا ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ ہندوستان سے روانہ ہونے والے معتمرین کوویزاوٹکٹ کی اجرا کے علاوہ رہائشی سہولتوں کی فراہمی کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اوراس سلسلہ میں جلد مرکزی وزارت اقلیتی اموروحج کمیٹی سے اعلامیہ کی اجرا عمل میں لائی جائے گی اورعمرہ کے خواہشمندوں سے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ حج کمیٹی جواس نئی سہولت کے آغاز کا منصوبہ تیار کیاہے اس کے مطابق ہندوستان سے ہرتین ماہ میں معتمرین کے قافلوں کی روانگی عمل میں لائی جائے گی اوران معتمرین کومکہ مکرمہ میں عمرہ کے علاوہ مدینہ منورہ میں زیارتوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ دونوں ہی مقدس شہروں میں قیام کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور15روزہ سفرمقدس کیلئے انتہائی کم اخراجات میں سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اب حج کمیٹی عمرہ کے خواہشمندوں کی روانگی کا سلسلہ شروع کرتی ہے توملک کی تمام ریاستی حج کمیٹیوں میں مسلسل مصروفیات اورسرگرمیوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ بتایا گیا کہ حج کمیٹی سے اس سفرمقدس کیلئے 40 تا60 ہزارکے درمیان اخراجات ہوسکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande