پولیس میں 5 ہزار ملازمتوں کیلئے نوٹیفیکیشن جلد ہی جاری ہوگا : ریونت ریڈی
حیدرآباد ، 7 جون (ہ س)۔ وزیراعلی اے ریونت ریڈی نے واضح کیا ہے کہ ان کی حکومت ریاست کے بے روزگارنوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اورتلنگانہ کوعالمی سطح پرمینوفیکچرنگ کامرکزبنانے کے لیے انقلابی اقدامات کررہی ہے ۔ دی ہندوہڈل کانفرنس کے چھٹے ایڈیشن کے د
پولیس میں 5 ہزار ملازمتوں کیلئے نوٹیفیکیشن جلد ہی جاری ہوگا : ریونت ریڈی


حیدرآباد ، 7 جون (ہ س)۔ وزیراعلی اے ریونت ریڈی نے واضح کیا ہے کہ ان کی حکومت ریاست کے بے روزگارنوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اورتلنگانہ کوعالمی سطح پرمینوفیکچرنگ کامرکزبنانے کے لیے انقلابی اقدامات کررہی ہے ۔ دی ہندوہڈل کانفرنس کے چھٹے ایڈیشن کے دوسرے دن بطورمہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے انہوں نے عوام کے لیے عوام کے ذریعے ، تلنگانہ میں اچھی حکمرانی کے موضوع پر دی ہندو کے ڈائرکٹراین رام سے گفتگو میں روزگار،طرز حکمرانی اور ترقیاتی ماڈل پر کئی سنسنی خیزاوردلچسپ حقائق شیئرکئے۔وزیراعلی ریونت ریڈی نے ملازمتوں کے معاملے میں سابق بی آرایس حکومت اورکے سی آرپرسخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی تحریک ملازمتوں کی تقرری کے لیے چلی تھی ۔ لیکن کے سی آرحکومت نے 2 لاکھ مخلوعہ جائیداد یں ہونے کے باوجوداس مسئلے کوحل نہیں کیا۔ ماضی میں حالت یہ تھی کہ ایک آرایم پی ڈاکٹرکوپبلک سرویس کمیشن کارکن بنایا گیا تھا جوانجینئرس اورڈاکٹربننے والے گروپ I کے امیدواروں کاانٹرویولے رہا تھا۔ انہوں نے بتایاکہ کانگریس کواقتدارحاصل ہونے کے بعد ان کی حکومت نے سب سے پہلے تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کی صفائی کی اورمحض 15 ماہ کے مختصرعرصے میں 67,760 نوجوانوں کوسرکاری ملازمتیں فراہم کی۔ ریونت ریڈی نے اعلان کیاکہ بہت جلد محکمہ پولیس میں 5000 جائیدادوں پرتقررات کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کیا جائےگا۔ریونت ریڈی نے کہاکہ میرامقابلہ چین ۔ جاپان اورجنوبی کوریا جیسے ممالک سے ہے۔ انہوں نے عزم ظاہرکیاکہ مستقبل میں ایسی صورتحال پیدا کی جائے گی کہ ہرچیزتلنگانہ میں پیدا ہوگی اورمینوفیکچرنگ کے میدان میں ریاست چین کا متبادل بنےگی ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande