بھوپال میں حمیدیہ اسپتال احاطے میں تیز رفتار کار نے بائیک کو ٹکر ماری، خاتون سمیت دو زخمی
بھوپال میں حمیدیہ اسپتال احاطے میں تیز رفتار کار نے بائیک کو ٹکر ماری، خاتون سمیت دو زخمی مشتعل ہجوم نے توڑ پھوڑ کی بھوپال، 7 جون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں کوہِ فضا تھانہ علاقے میں واقع شہر کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال حمیدیہ احاط
حمیدیہ اسپتال میں حادثے کے بعد غصے میں آئے لوگوں نے کار کو پلٹا


بھوپال میں حمیدیہ اسپتال احاطے میں تیز رفتار کار نے بائیک کو ٹکر ماری، خاتون سمیت دو زخمی

مشتعل ہجوم نے توڑ پھوڑ کی

بھوپال، 7 جون (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں کوہِ فضا تھانہ علاقے میں واقع شہر کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال حمیدیہ احاطے میں اتوار کو تیز رفتار کار نے بائیک سواروں کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں بائیک پر سوار دو لوگ شدید زخمی ہو گئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

واقعے کے بعد موقع پر موجود لوگوں میں غصہ پھیل گیا۔ کار ڈرائیور کی لاپرواہی اور تیز رفتار سے ناراض بھیڑ نے موقع پر ہی ہنگامہ شروع کر دیا۔ غصے میں لوگوں نے کار میں جم کر توڑ پھوڑ کی، اس کے شیشے توڑ دیے اور آخر میں پوری کار کو سڑک پر پلٹ دیا۔

معلومات کے مطابق، حمیدیہ اسپتال احاطے میں کار تیز رفتاری سے آ رہی تھی۔ اسی دوران کار نے بائیک کو زوردار ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی تیز تھی کہ بائیک سوار سڑک پر گر گئے اور انہیں شدید چوٹیں آئیں۔ حادثے میں گیتا سین (44) زوجہ پرہلاد سین، ساکن پیپلانی اور جاوید نامی ایک نوجوان زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کے بعد آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو فوراً اسپتال میں داخل کرایا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ کار ڈرائیور کی لاپرواہی اور تیز رفتار کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ واقعے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور انہوں نے کار ڈرائیور کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ کچھ لوگوں نے غصے میں کار کے شیشے توڑ دیے اور بعد میں گاڑی کو پلٹ دیا۔ اطلاع ملنے پر کوہِ فضا تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور صورتحال کو قابو میں کیا۔ پولیس نے متاثرہ کار کو قبضے میں لے کر معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس کار ڈرائیور کے رول اور حادثے کی وجوہات کی جانچ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande