لیفٹیننٹ گورنر نے شہید فوجی افسر کو خراج عقیدت پیش کیا
جموں, 07 جون (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن کے دوران شہید ہونے والے بھارتی فوج کے افسر لیفٹیننٹ بیریشور گوسوامی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے شہید افسر
Army


جموں, 07 جون (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن کے دوران شہید ہونے والے بھارتی فوج کے افسر لیفٹیننٹ بیریشور گوسوامی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے شہید افسر کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کی بہادری و قربانی کو سلام پیش کیا۔ لیفٹیننٹ بیریشور گوسوامی راجوری کے دشوار گزار علاقے میں خراب موسمی حالات کے باوجود جاری سرچ آپریشن کے دوران وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔

اس موقع پر منوج سنہا نے کہا کہ قوم اپنے اس بہادر سپوت کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کی شہادت پر ہمیشہ فخر کرے گی۔ انہوں نے شہید کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون اور مکمل حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران دی گئی اس عظیم قربانی کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔ ہم اس مشکل گھڑی میں شہید کے اہلِ خانہ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande