کشن ریڈی کی یادادری مندر میں خصوصی پوجا میں شرکت
حیدرآباد ، 7 جون (ہ س) ۔ کوئلہ وکان کنی کے مرکزی وزیرجی کشن ریڈی نے اتوارکویادادری لکشمی نرسمہا سوامی مندرکا دورہ کیا اور بھگوان لکشمی نرسمہا سوامی کی خصوصی پوجا ارچنا میں شرکت کی۔ اس دوران مرکزی وزیرنے خصوصی رسومات ادا کیں اوردیوتا کا آشیرواد
کشن ریڈی کی یادادری  مندر میں خصوصی پوجا کےلئے شرکت


حیدرآباد ، 7 جون (ہ س) ۔

کوئلہ وکان کنی کے مرکزی وزیرجی کشن ریڈی نے اتوارکویادادری لکشمی نرسمہا سوامی مندرکا دورہ کیا اور بھگوان لکشمی نرسمہا سوامی کی خصوصی پوجا ارچنا میں شرکت کی۔ اس دوران مرکزی وزیرنے خصوصی رسومات ادا کیں اوردیوتا کا آشیرواد حاصل کیا۔ پوجا کے بعد، پنڈتوں نےکشن ریڈی کو‘ویدآشیربچن’ دیا اورمندر کے احاطے میں انہیں تیرتھ پرساد پیش کیا۔ اس مندرکوایک مقدس تیرتھ استھان اورخود ظاہرہونے والے نرسمہا سوامی کا استھان مانا جاتا ہے۔ یہ تلنگانہ کے عوام کے درمیان بہت زیادہ روحانی اہمیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں عقیدت منداورمندر کے عہدیداران موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande