
نئی دہلی، 7 جون (ہ س)۔ دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے اتوار کو کہا، دہلی حکومت پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم (پردھان منتری الیکٹرک ڈرائیو ریوولوشن اینویٹو وہیکل انہینسمینٹ ) کے تحت 2,800 مکمل طور پر الیکٹرک، ایئر کنڈیشنڈ، لو فلور بسوں کو ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ مجوزہ بیڑے میں 1,400 نو میٹر اور 1,400 بارہ میٹر الیکٹرک بسیں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام دہلی بھر میں عوامی نقل و حمل تک رسائی کو بہتر بنائے گا اور آخری میل کنیکٹیویٹی کو مضبوط کرے گا، خاص طور پر دہلی کے ان علاقوں میں جو اس وقت شہر کے مضافات میں واقع ہیں یا ان کی سہولت سے محروم ہیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ دہلی محکمہ ٹرانسپورٹ نے دارالحکومت میں پہلے سے چل رہی نو میٹر برقی بسوں کی کارکردگی سے بہت مثبت نتائج دیکھے ہیں، خاص طور پر مقامی اور فیڈر ٹرانسپورٹ کی ضروریات کو پورا کرنے میں۔ اس تجربے کی بنیاد پر، نئی الیکٹرک بسوں کو شامل کرنے کا مقصد ایک متوازن بیڑا بنانا ہے جو زیادہ ٹریفک والے راستوں اور ارد گرد کے علاقوں سے فیڈر کنیکٹیویٹی کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ پہل شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے ڈی ٹی سی بسوں کی تعداد میں اضافہ کرنے اور صفر اخراج پر مبنی ٹرانسپورٹ وسائل کے حصہ کو فروغ دینے کے لیے دہلی حکومت کے وسیع وژن کا حصہ ہے۔ اس طویل مدتی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر، دہلی حکومت کا مقصد دہلی میں پبلک ٹرانسپورٹ بسوں کی کل تعداد کو 2028سے29 20تک تقریباً 14,000 بسوں تک بڑھانا ہے، جس سے دہلی بھر کے مسافروں کے لیے بہتر رابطے، زیادہ سروس کوریج اور زیادہ آسان ٹرانسپورٹیشن کو یقینی بنایا جائے۔
فی الحال، دہلی تقریباً 4,300 الیکٹرک بسیں چلاتی ہے، جو اسے ملک کی سب سے بڑی الیکٹرک بسوں میں سے ایک بناتی ہے۔ دہلی حکومت کا مقصد اس سال کے آخر تک اس تعداد کو تقریباً 7,500 الیکٹرک بسوں تک بڑھانا ہے، جس سے صاف اور پائیدار پبلک ٹرانسپورٹ کو مزید تقویت ملے گی۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ توسیع کے اگلے مرحلے میں دہلی حکومت پی ایم ای ڈرائیو فیز II کے تحت 3,330 اضافی الیکٹرک بسیں شامل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ ان بسوں میں 500 سات میٹر لمبی الیکٹرک بسیں شامل ہیں، جو فیڈر سروسز اور آخری میل کنیکٹیویٹی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ اس سے بس نیٹ ورک میں مزید بہتری آئے گی اور رہائشی، دیہی اور دوردراز
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی