وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے ہاتھوں اُپل میں 1511 کروڑ کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد
حیدرآباد ، 7 جون (ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے اتوار کی شام اُپل کا دورہ کیا جہاں وہ بنیادی ڈھانچے اور عوامی صحت کی سہولیات کوبہتر بنانے کے لیے 1511 کروڑ روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق و
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے ہاتھوں اُپل میں 1511 کروڑ کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد


حیدرآباد ، 7 جون (ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے اتوار کی شام اُپل کا دورہ کیا جہاں وہ بنیادی ڈھانچے اور عوامی صحت کی سہولیات کوبہتر بنانے کے لیے 1511 کروڑ روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ 10 ایکڑاراضی پرتعمیر کیے جانے والے نئے ملکاجگری میونسپل کارپوریشن کے دفترکا سنگِ بنیاد رکھا، جس پرتقریباً 98 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ انہوں نے اے اوسی سینٹر کے قریب متبادل سڑکوں کی تعمیرکے منصوبے کا بھی آغازکیا،جس پر 960 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ اس اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبے سے علاقے میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ایک اوراہم منصوبے کے تحت ریونت ریڈی ٹی کے آرکالج جنکشن پر416 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے چھ لین فلائی اوورکا سنگِ بنیاد بھی رکھا ۔ وزیراعلیٰ ضلع میں صحت کی سہولیات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے 37.50 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے 100 بستروں پر مشتمل ملکاجگری ضلع ہاسپٹل کے تعمیراتی کام کا بھی آغاز کیا ۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے’کیورون‘ موبائل ایپلی کیشن کا بھی افتتاح کیا ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande