ادگیر دیہی پولیس کی گٹکھا اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی , 11.68 لاکھ روپے مالیت کا ممنوعہ سامان اور گاڑی ضبط
لاتور، 7 جون (ہ س) مہاراشٹر حکومت کی جانب سے گٹکھا، پان مسالہ اور خوشبودار تمباکو مصنوعات کی تیاری، ذخیرہ اندوزی، فروخت اور نقل و حمل پر پابندی عائد ہونے کے باوجود بعض عناصر کی جانب سے ان ممنوعہ اشیا کی غیر قانونی ترسیل جاری ہے۔ ایسے ہی ایک معام
CRIME MAHA LATUR GUTKHA


لاتور، 7 جون (ہ س) مہاراشٹر حکومت کی جانب سے گٹکھا، پان مسالہ اور خوشبودار تمباکو مصنوعات کی تیاری، ذخیرہ اندوزی، فروخت اور نقل و حمل پر پابندی عائد ہونے کے باوجود بعض عناصر کی جانب سے ان ممنوعہ اشیا کی غیر قانونی ترسیل جاری ہے۔ ایسے ہی ایک معاملے میں ادگیر دیہی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 لاکھ 68 ہزار روپے مالیت کا ممنوعہ گٹکھا، خوشبودار تمباکو مصنوعات اور ایک گاڑی ضبط کر لی ہے۔

یہ کارروائی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امول تامبے کی ہدایت پر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منگیش چوہان اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر گجانن بھاتلوندے کی نگرانی میں انجام دی گئی۔ اس سلسلے میں ادگیر دیہی پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 359/2026 درج کیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعات 123، 223، 274، 275، 3(5) اور فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 کی دفعہ 59(1)(2) کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق 06 جون کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے ادگیر۔لاتور شاہراہ پر باولگاؤں پاٹی کے قریب گشت کے دوران ایک مشتبہ گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے بڑی مقدار میں ممنوعہ گٹکھا اور خوشبودار تمباکو مصنوعات برآمد ہوئیں، جنہیں غیر قانونی طور پر منتقل کیا جا رہا تھا۔

کارروائی کے دوران ومل پان مسالہ برانڈ کے 3,120 پیکٹ ضبط کیے گئے جن کی مالیت 3 لاکھ 27 ہزار 600 روپے بتائی گئی ہے۔ اسی طرح وی-1 خوشبودار تمباکو کے 3,120 پیکٹ بھی برآمد ہوئے جن کی قیمت 1 لاکھ 40 ہزار 400 روپے ہے۔ اس کے علاوہ نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی مہندرا کمپنی کی کار (ایم ایچ-12-پی کیو-1209) بھی ضبط کی گئی، جس کی تخمینی مالیت 7 لاکھ روپے ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر 11 لاکھ 68 ہزار روپے مالیت کا سامان پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

اس معاملے میں سلیم بابومیاں شیخ (43 سال)، ساکن سوراج نگر، پاکھرسانگوی، تعلقہ لاتور اور الطاف شفیق سید (29 سال)، ساکن سالےگاؤں، تعلقہ کیج، ضلع بیڑ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان ممنوعہ اشیا کو فروخت کی غرض سے غیر قانونی طور پر منتقل کر رہے تھے۔ معاملے کی مزید تفتیش پولیس سب انسپکٹر کلکرنی انجام دے رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande