ساکیت بھون حادثے کو لے کر وزیراعلیٰ سے ملا فائیما کے وفدکی ملاقات
نئی دہلی،07جون(ہ س)۔ فیڈریشن آف آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشن (ایف آئی اے ایم اے) کے سرپرست ڈاکٹر روہن کرشنن کی قیادت میں ایک وفد نے آج دہلی کی وزیر اعلی ریکھا گپتا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مقامی ایم ایل اے ستیش اپادھیائے موجود تھے۔یہ میٹنگ ساکیت بھو
ساکیت بھون حادثے کو لے کر وزیراعلیٰ سے ملا فائیما کے وفدکی ملاقات


نئی دہلی،07جون(ہ س)۔ فیڈریشن آف آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشن (ایف آئی اے ایم اے) کے سرپرست ڈاکٹر روہن کرشنن کی قیادت میں ایک وفد نے آج دہلی کی وزیر اعلی ریکھا گپتا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مقامی ایم ایل اے ستیش اپادھیائے موجود تھے۔یہ میٹنگ ساکیت بھون منہدم ہونے کے المناک واقعے کے سلسلے میں ہوئی تھی جس میں چار ڈاکٹروں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

فائیما نے اس واقعے پر اپنے خدشات کا اظہار کیا اور وزیر اعلی سے معاوضے کا مطالبہ کیا۔ یہ بات ایک پریس ریلیز میں بتائی گئی۔ڈاکٹر روہن کرشنن، چیف سرپرست، فیما نے بتایا کہ وزیر اعلی نے معاملے کو مثبت اور ہمدردانہ انداز میں دیکھا ہے اور جاں بحق اور زخمیوں کے لواحقین کو مناسب معاوضے اور مدد فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے دہلی حکومت کے فوری اور حساس ردعمل کی تعریف کی۔ڈاکٹر روہن کرشنن نے کہاکہ ہم معاوضے اور امداد کے عمل کو آسان بنانے کے لیے دہلی حکومت کو مرنے والوں اور زخمیوں کی تفصیلات پیش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہونے کے لیے وزیر اعلی اور دہلی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande