میدنی پور: بی جے پی لیڈر شبھیندو سامنت کو وجہ بتاو نوٹس
مغربی میدنی پور، 7 جون (ہ س)۔ ضلع کے کیش پور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے ہارے ہوئے امیدوار شبھیندو سامنت کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بی جے پی کی ریاستی یونٹ نے وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے۔ انہیں سات دنوں کے اندر جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
بی جے پی فلیگ


مغربی میدنی پور، 7 جون (ہ س)۔ ضلع کے کیش پور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے ہارے ہوئے امیدوار شبھیندو سامنت کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بی جے پی کی ریاستی یونٹ نے وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے۔ انہیں سات دنوں کے اندر جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی اگلے حکم تک پارٹی کی تمام سرگرمیوں سے دور رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔

بی جے پی ذرائع کے مطابق، اسمبلی انتخاب کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد کیش پور کے مختلف علاقوں سے شبھیندو سامنت کے خلاف خوف کا ماحول پیدا کرنے، غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے، پارٹی کارکنوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور مبینہ طور پر بھتہ خوری کرنے جیسی شکایتیں ریاستی قیادت کے پاس پہنچی تھیں۔

ان شکایتوں کی بنیاد پر ریاستی صدر شمیک بھٹاچاریہ کی ہدایت پر بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے یہ کارروائی کی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات پارٹی کے وقار اور تنظیمی ڈسپلن کے خلاف ہیں۔

کیش پور میں انتخاب کے بعد بی جے پی کے اندر دھڑے بندی بھی کھل کر سامنے آئی ہے۔ حال ہی میں علیحدہ علیحدہ فتح کے جلوسوں اور علیحدہ علیحدہ پارٹی دفاتر کے افتتاح نے اندرونی اختلافات کو مزید واضح کر دیا تھا۔

شبھیندو سامنت نے کہا کہ انہیں نوٹس جاری ہونے کی معلومات ملی ہے، لیکن ابھی تک خط ہاتھ میں نہیں ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹس ملنے پر طے شدہ وقت کے اندر جواب دیا جائے گا۔

ہفتے کی رات بی جے پی کے گھاٹال کے ضلع نائب صدر امولیہ مائتی نے بتایا کہ کچھ شکایتیں ملنے کے بعد ریاستی تادیبی کمیٹی نے نوٹس جاری کیا ہے اور متعلقہ لیڈر اپنا موقف پیش کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande