
جموں, 07 جون (ہ س)بھارتی فوج کے وائٹ نائٹ کور نے آپریشنل فرائض کی انجام دہی کے دوران لیفٹیننٹ بیریشور گوسوامی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ بیریشور گوسوامی ایک دشوار گزار علاقے میں آپریشنل ذمہ داریاں نبھا رہے تھے، جہاں بلند و بالا چٹانیں، خطرناک راستے اور نامساعد موسمی حالات درپیش تھے۔ اسی دوران وہ فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔
وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) اور تمام فوجی رینکس نے شہید افسر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فرض شناسی، جرات، عزم اور وطن کے لیے بے لوث خدمات ہمیشہ فوجی جوانوں کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وائٹ نائٹ کور اس غم کی گھڑی میں شہید افسر کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور مرحوم کی آتما کی شانتی کے لیے دعا گو ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر