
رائے گڑھ، ممبئی ، 7 جون (ہ س)۔ مانگاؤں تعلقہ کے انداپور علاقے میں ممبئی۔گوا قومی شاہراہ پر پیش آنے والے ایک المناک سڑک حادثے میں ایک راہگیر جاں بحق ہو گیا۔ اس معاملے میں مانگاؤں پولیس نے نجی بس کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ علی الصبح تقریباً 1:15 بجے انداپور ایس ٹی اسٹینڈ کے سامنے ممبئی۔گوا شاہراہ پر پیش آیا۔ متوفی شخص شاہراہ عبور کر رہا تھا کہ اسی دوران گوا کی جانب سے ممبئی کی طرف جا رہی نجی بس (ایم ایچ-04-ایل کیو-9337) نے اسے زور دار ٹکر مار دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور مبینہ طور پر تیز رفتاری اور لاپروائی سے گاڑی چلا رہا تھا اور اس نے سڑک کی صورتحال کو نظر انداز کیا، جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ شدید ٹکر کے باعث راہگیر کے سر پر سنگین چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اس واقعے کے سلسلے میں مانگاؤں پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 174/2026 درج کیا گیا ہے۔ بس ڈرائیور کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعات 106(1)، 281، 125(الف)، 125(ب) اور موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 184 کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر شری کانت کروَلے انجام دے رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے