
نوئیڈا، 7 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کے نوئیڈا میں تھانہ بیسرکھ علاقے میں واقع ایک سوسائٹی میں رہنے والے 46 سالہ شخص کی موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گر گئی۔ ان کا سر دیوار سے ٹکرایا۔ انہیں سنگین حالت میں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی موت ہو گئی۔ دوسری طرف سوسائٹی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جب وہ سوسائٹی سے باہر نکل رہے تھے تو سوسائٹی کے چھجے کا پلستر ٹوٹ کر ان کے اوپر گرا، جس کی وجہ سے ان کا توازن بگڑا اور ان کی بائیک گر گئی۔
پولیس کمشنر محترمہ لکشمی سنگھ کے میڈیا انچارج نے بتایا کہ تھانہ بیسرکھ علاقے کے تحت آنے والی اریہنت امبر سوسائٹی میں رہنے والے وکاس چاولہ ولد رویندر چاولہ، عمر 46 سال، ہفتے کی دیر رات اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سوسائٹی سے باہر نکل رہے تھے۔ ان کی موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گر گئی، جس سے ان کا سر دیوار سے جا ٹکرایا اور وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس مزید قانونی کارروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس معاملے میں اگر متوفی کے اہل خانہ کوئی شکایت کریں گے تو پولیس معاملے کی جانچ کرے گی۔
دوسری طرف سوسائٹی کے رہائشی اروند کمار کا کہنا ہے کہ جب متوفی دیر رات سوسائٹی سے باہر بازار میں کچھ سامان خریدنے کے لیے بائیک پر سوار ہو کر جا رہے تھے، تبھی سوسائٹی کے چھجے کا پلستر اوپر سے ٹوٹ کر نیچے ان کے اوپر گرا۔ انہیں چوٹ لگی اور ان کی موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گر گئی۔ سوسائٹی کے لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ کئی بار کہنے کے باوجود مینٹیننس ڈپارٹمنٹ مرمت کا کام نہیں کروا رہا ہے۔ سوسائٹی میں اس سے پہلے بھی کئی بار پلستر گرنے کے واقعات ہو چکے ہیں۔ اس حادثے کی وجہ سے سوسائٹی کے لوگوں میں سخت ناراضگی ہے۔ رہائشیوں نے کوالٹی اور سیکورٹی کو لے کر سوالات کھڑے کیے ہیں۔ انہوں نے ٹیکنیکل آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن