ایبولا کا خطرہ گاندھی ہاسپٹل میں دو مشتبہ مریض شریک
حیدرآباد، 6 جون (ہ س)۔ شہرحیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل میں ایبولاوائرس کے دو مشتبہ مریضوں کے داخل ہونے کے بعد طبی حلقوں میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔ سوڈان سے تعلق رکھنے والے ایک شہری محمد یکوچ آحمد کو (ایبولاوائرس) کے واضح علامات ظاہرہونے پرآج ہاسپٹل میں ش
ایبولا کا خطرہ گاندھی ہاسپٹل میں دو مشتبہ مریض شریک


حیدرآباد، 6 جون (ہ س)۔ شہرحیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل میں ایبولاوائرس کے دو مشتبہ مریضوں کے داخل ہونے کے بعد طبی حلقوں میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔ سوڈان سے تعلق رکھنے والے ایک شہری محمد یکوچ آحمد کو (ایبولاوائرس) کے واضح علامات ظاہرہونے پرآج ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ۔ شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکی گئی اسکریننگ کے دوران طبی حکام نے پایا کہ 36 سالہ سوڈانی مسافر آحمد میں ایبولا وائرس سے ملتی جلتی علامات موجود ہیں جس کے بعد اُنھیں فوری نگرانی میں لے لیا گیا۔اطلاع کے مطابق محمد یکوچ آحمد نامی یہ مریض مبینہ طورپر شہرکے ایک تعلیمی ادارے کا طالب علم ہے اوروہ یہاں اپنے گھٹنے کے علاج کی غرض سے آیا تھا ۔ گاندھی ہاسپٹل میں ایبولا وائرس کے نوڈل آفیسرڈاکٹرسنیل کمارنے بتایا کہ آحمد شدید بخارمیں مبتلا ہے اوراسے فوری طورپرایبولا کے مخصوص آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور شخص کو بھی جواس مشتبہ مریض کے انتہائی قریبی رابطے میں تھا گاندھی ہاسپٹل کے خصوصی آئسولیشن وارڈ میں رکھ کراس کا علاج اورمعائنہ کیا جارہاہے ۔ ڈاکٹرس نے تصدیق کی ہے کہ یہ دونوں افراد سوڈان سے حیدرآباد پہونچے ہیں ۔وسطی آفریقی ممالک میں ایبولا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظرشمس آباد ایئرپورٹ پروہاں سے آنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ کی جاری ہے ۔ ڈاکٹرسنیل کمارنے مزید بتایا کہ مشتبہ مریض کے خون اوردیگرنمونے حاصل کرکے جانچ کیلئے پہلے حیدرآباد کے(سی سی ایم بی) لیاب روانہ کئے گئے ہیں جہاں سے اُنھیں حتمی تصدیق کے لئے پونے کی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی)بھیجا گیا ہے۔ ان ٹسٹ کی رپورٹ اندرون ایک ہفتہ وصول ہونے کی اُمید ہے ۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے گاندھی ہاسپٹل میں فی الحال 20 بستروں پرمشتمل ایک جدید اورمحفوظ آئسولیشن وارڈ مکمل طورپر فعال کردیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande